خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 146 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 146

خطبات طاہر جلد اول 146 خطبه جمعه ۱۰ر ستمبر ۱۹۸۲ء بن جاؤں گا۔مجھے اس بات کی ہرگز فکر نہیں ہے کہ اگر کوئی احمدی ضائع ہو گئے تو ان کی جگہ کیسے ملیں گے۔ایک جائے گا تو خدا ہزاروں لاکھوں دے سکتا ہے، اس کے بدلے اور دے گا۔مجھے فکر یہ ہے کہ ایک بھی احمدی ضائع کیوں ہو۔کیوں ہمارا بھائی ایک اچھے رستہ پر چل کر بھٹک جائے اور ہم سے ضائع ہو جائے تو مجھے ان کی ذات کا غم ہے۔اپنی جماعت کا غم تو کوئی نہیں جماعت کا غم تو میرا خدا کرے گا اور وہی ہمیشہ کرتا چلا آیا ہے۔جماعت کی ضرورتیں وہی پوری کرتا ہے اور وہی پوری کرے گا اس لئے جب تک ایک موقعہ دے کر ہم اپنے بھائیوں کو ساتھ نہ ملا لیں ، ایک آرڈرنہ پیدا ہو جائے نظام کے اندر، سارے دوست دیانتداری اور تقویٰ کے ساتھ مالی قربانیوں کے کم سے کم معیار پر پورے نہ اتر آئیں ، اگر ہم آگے بڑھیں گے تو وہی چند لوگ جو السُّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ ہیں وہی قربانیوں کا بوجھ اٹھاتے چلے جائیں اور لوگوں کو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ یہ چند آدمی ہیں صرف ،ساری جماعت نہیں ہے۔تو یہ دعا بھی کرنی چاہئے اپنے ان بھائیوں کے لئے اللہ تعالیٰ ان کو سمجھ دے عقل دے، قربانیوں کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ہماری باتوں میں تو کوئی اثر نہیں۔جب تک خدا دلوں کو نہ بدلے کوئی نہیں بدل سکتا۔تو ان کے لئے دعائیں کریں اور بہت دعائیں کریں۔۔جہاں تک اس مسجد کی آبادی کا تعلق ہے، اب میں آخری بات آپ سے یہ کہنی چاہتا ہوں کہ جب سے میں سپین آیا ہوں دل کی ایک عجیب کیفیت ہے۔خوشیاں تو بہت ہیں مگر جیسا کہ میں نے کہا تھا یہ خوشیاں غم میں ڈھلی ہوئی خوشیاں ہیں۔یہ عجیب وغریب بات ہے آنکھوں سے بہنے والی خوشیاں ہیں۔میں سوچتا ہوں کہ مسجد تو ہم بنا ئیں گے اس کی آبادی کیسے ہوگی؟ اتنی مدت ہوگئی سپین میں کام کرتے ہوئے احمدی بھی ہوئے لیکن ابھی تک ہم اتنی تعداد میں احمدی نہیں بنا سکے کہ ایک احمد یہ جماعت اتنی مضبوط اور تعداد میں اتنی کثیر پیدا ہو جائے کہ وہ اپنے معاشرے کی حفاظت کر سکے۔معاشرے کی حفاظت کیلئے ایک معقول تعداد کا ہونا ضروری ہے ورنہ اکیلا اکیلا احمدی اگر ہو تو وہ ماحول میں واپس جذب ہو جایا کرتا ہے۔یہ قانون قدرت ہے جس کو آپ تو ڑ نہیں سکتے۔اس لئے رفتار کا اتنا بڑھنا ضروری ہے کہ کم سے کم ضروری تعداد مہیا ہو جائے جو اقدار کی حفاظت کرتی ہے۔اور اس تعداد کی بناء پر آگے بڑھنے کا سوال پیدا ہوتا ہے۔انقلاب پیدا کرنے کے لئے بھی ایک کم سے کم مقدار کی