خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 143
خطبات طاہر جلداول 143 خطبه جمعه ۱۰ر ستمبر ۱۹۸۲ء تھے۔ہم پر بھی تو احسان ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کہ دوبارہ اسلام کی حقیقی لذتوں سے آشنا کیا۔اور بڑے آرام سے کھڑے اس طرح نظارے کر رہے ہیں جیسے ڈوبتی کشتی کا کوئی ساحل سے نظارہ کر رہا ہو اور کوئی اس کے دل میں حس پیدا نہ ہو۔ایسے بھی نظارے میں نے دیکھے۔پھر ایسے نظارے بھی دیکھے اخلاص کے اور محبت کے ، کہ جب کوئی تحریک کرتے تھے تو وہ جن پر سب سے زیادہ بوجھ تھا وہ سب سے آگے بڑھ کر اپنے جان و مال پیش کرتے تھے اور بیقرار تھے کہ کسی طرح ہماری قربانیوں کو قبول کیا جائے۔وہی ہیں احمدیت کی اصل روح۔وہی ہیں جن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔وہی ہیں جن کی تمنا ئیں خدا کے حضور بپایہ قبولیت جگہ پاتی ہیں۔انہی کے پر تے پر آج احمدیت کی کشتی جاری ہے۔انہی کے سر پر یہ قافلہ سفراختیار کر رہا ہے اور وہ بہت تھوڑے ہیں۔ایسے دوست مجھ سے پوچھتے تھے کہ بتاؤ ہم کیا پیش کریں ، کس طرح پیش کریں ، اور کیا چاہئے سلسلے کے لئے۔میں ان سے کہتا تھا ابھی نہیں۔بعض دفعہ مجلس شوریٰ میں گفتگو ہوئی تو بیقرار ہو کر لوگوں نے پوچھا کہ بتائیں۔ہم حاضر ہیں جو چاہتے ہیں دیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے بھی پیش کیا جن سے پوچھا بھی نہیں گیا تھا۔ابھی امریکہ سے ہمارے ایک بھائی نے خط پیش کیا۔انہوں نے کہا جو کچھ میرا ہے سلسلے کا ہے۔ایک دمڑی بھی میری نہ سمجھیں آپ۔مجھے فاقے بھی کرنے پڑے تو میں گزارا کروں گا اور میں بڑی دیانتداری سے پیش کر رہا ہوں۔کوئی دوری نہیں ، کوئی دوئی نہیں ، حساب سارا لکھ کر دیا کہ یہ میرا لین دین ہے یہ میری جائیداد ہے، اس کی یہ Value (ویلیو) ہے۔آئندہ یہ امکانات ہیں۔جس وقت ، جس لمحے مجھے کہا جائے گا سب کچھ چھوڑ دو، میں سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں۔تو حقیقت یہ ہے کہ مسجدوں کی بڑی ضرورت ہے۔حقیقت یہ ہے کہ بہت سے مبلغین کی ضرورت ہے۔مگر میں ابھی کوئی تحریک نہیں کروں گا۔میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک اپنے کمزور بھائیوں کو ساتھ ملنے کا موقع نہ دیا جائے ہم ابھی آگے نہیں بڑھیں گے۔ظلم ہوگا ان پر جو محروم رہ جائیں اور قافلہ کہیں کا کہیں نکل جائے ان کو چھوڑ کر۔اس لئے کچھ وقت ہمیں ان کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے دینا چاہئے۔ان کو سمجھانا چاہئے پیار اور محبت سے۔ان کو بتانا چاہئے کہ کون سی نیکیاں ہیں ، کون سی سعادتیں ہیں جن سے تم محروم چلے آ رہے ہو۔جب تک یہ موقع مہیا نہ کیا جائے ، اگر ہم چھوڑ