خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 105
خطبات طاہر جلد اول 105 خطبه جمعه ۱۳ را گست ۱۹۸۲ء حکمتوں کو تلاش کریں۔قرآن مجید کے معارف کبھی ختم نہیں ہو سکتے۔ناممکن ہے کہ انسان بار یک سے باریک ذرہ کے خواص پر حاوی ہو سکیں۔پھر وہ ایک آیت کے معانی اور اس کے معارف پر کیسے حاوی ہو سکتے ہیں؟ آخر میں حضور نے مغربی ملکوں میں رہنے والے احمدی احباب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ قرآن مجید پر غور کرنا شروع کریں گے یہ کبھی نہ ختم ہونے والا سفر ہے لیکن ایک بہت حیرت انگیز سفر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کا معین و مددگار ہو۔یہ پر معارف خطبہ ۲ بجکر دس منٹ پر ختم ہوا۔اس کے بعد حضور نے نماز جمعہ پڑھائی اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد کوپن ہیگن سے ہمبرگ جانے کے لیے روانہ ہو گئے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۳ را کتوبر ۱۹۸۲ء)