خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page viii
VI ۷۔۱۴ دسمبر ۱۹۸۱ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔” ہمارے لئے ساری گھبراہٹیں دور کرنے اور غموں کو ہوا میں اڑانے کے لئے یہ ایک فقرہ کافی ہے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - أُولَبِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتَ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جس طرح میں چاہتا ہوں اس طرح تم انا اللہ اگر کہو گے تو خدا تعالیٰ کے درود صلوات ہوں گی تم پر اور اس کی رحمت نازل ہوگی۔پس یہ موقعے غم کے نہیں خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے حصول کے مواقع ہیں ان کو ضائع نہیں کرنا چاہیے اپنی غفلتوں کے نتیجہ میں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور توفیق عطا کرے۔“ ۸۔۱۱ دسمبر ۱۹۸۱ ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے احمد یہ بک ڈپو کے افتتاح کے سلسلہ میں فرمایا:۔احمد یہ بک ڈپو کا نام ہم نے رکھا ہے مَخْزَنُ الْكُتُبِ الْعِلْمِيَّةِ “ اور یہ تو اس کا یہ ہے نام نا، کس غرض کے لئے ہے۔اس واسطے مجھے یہ خیال آیا کہ ہم اردو میں احمد یہ بک ڈپو بھی رکھیں گے۔یعنی اصل نام وہ ہے مَخْزَنُ الْكُتُبِ الْعِلْمِيَّةِ۔۔۔اور ہر وہ کتاب جو پہلے چھپی ہو یا تازہ چھپے ، جس کی اجازت مصنف نے یا مدوّن نے اصلاح وارشاد سے لی ہو اور قانونِ وقت کے مطابق سنسر اسے کروایا ہو، وہ بک ڈپو میں ہونی چاہیے۔“ نیز مسجد بشارت سپین کے افتتاح کے بارہ میں فرمایا:۔دعائیں کریں اپنے لئے۔دعائیں کریں اپنے ملک کے لئے۔دعائیں کریں انسانیت کے لئے۔دعائیں کریں غلبہ اسلام کے لئے۔دعائیں کریں اس مسجد کے بابرکت ہونے کے لئے جو سپین میں سات سو چوالیس سال کے بعد قرطبہ کے علاقہ میں تعمیر ہونی شروع ہوئی تھی اور جس کے متعلق اطلاع یہ ہے کہ اس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔الحمد للہ۔اب اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو میں انشاء اللہ اگلے سال اس کا افتتاح کروں گا ورنہ افتتاح بہر حال ہو گا اس کا۔دعا یہ کریں کہ وہ اہل سپین کے لئے برکتوں اور رحمتوں کا موجب بنے۔“ ۹ یکم جنوری ۱۹۸۲ء کے خطبہ جمعہ۔نے فرمایا:۔میں معلمین وقف جدید کے بارہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ ”وقف جدید کے واقفین کی علمی قابلیت کا معیار اور ہے وہ جامعہ کے پڑھے ہوئے شاہدین