خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 487
خطبات ناصر جلد نهم ۴۸۷ خطبه جمعه ۱/۳۰ پریل ۱۹۸۲ء وصیت جس غرض کے لئے قائم کیا گیا ہے اس غرض کو پورا کرنے کے لئے ہزاروں لاکھوں آدمی ہماری نسل میں، آنے والی نسلوں میں پیدا ہوں اور پیدا ہوتے رہیں اور ہم اپنے مقصود کو پانے میں کامیاب ہو جائیں۔خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے ہماری حقیر کوششوں کے نتیجہ میں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کی عظمتوں کو نوع انسانی پہچاننے لگے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ تلے وہ سب اکٹھے ہو کر ایک خاندان بن جائیں۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۵/ دسمبر ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۴) 谢谢谢