خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 425 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 425

خطبات ناصر جلد نهم ۴۲۵ خطبہ جمعہ ۱۲ / مارچ ۱۹۸۲ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے کہ جو مختلف غذا ئیں ہیں ان کا اثر اخلاق پر پڑتا ہے اچھا یا برا۔کچھ لوگ نئی سائنس کو جاننے والے اس نکتے کو سمجھنے لگے ہیں کچھ ابھی تک بھی نہیں سمجھتے لیکن اخلاق تو تیسرے نمبر پر آتے ہیں ، اس سے پہلے ذہنی قو تیں اور صلاحیتیں ہیں۔تو بعض غذا ئیں ایسی ہیں جو ذہنی قوتوں اور صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں مثلاً بادام ہے مثلاً اخروٹ ہیں۔بہت ساری چیزیں ہیں جن کے کھانے کے نتیجے میں ذہنی کام کرنا جو ہے اس میں مدد ملتی ہے اور ذہن تیز ہو جاتے ہیں غذا کے نتیجے میں اور بعض غذا ئیں ایسی ہیں جو ذہن کو کند کرتی ہیں۔ان میں سے زیادہ چکنائی کا کھانا ہے، ان میں سے توازن غذا کو تو ڑ کر زیادہ گوشت کا استعمال ہے۔تو کہنے کو کھانے کی چیز ہے اور اثر ڈال رہی ہے طالب علم کی پڑھائی پر، اس کے ذہن کے اوپر۔تو یہ جور بوبیت ہے اس میں ہر چیز کے لئے ایسے سامان پیدا کئے گئے ہیں کہ جو اس کی صحیح نشو ونما کریں اگلی صلاحیتوں کی ، جو بعد میں بلندی کی طرف لے جانے والی ہیں۔تو جسمانی صحت کے بعد ذہنی قوتیں اور طاقتیں اور استعدادیں اور صلاحیتیں ہیں تو اسلام کہتا ہے کہ ایسی کھیلیں کھیلو کہ تمہارے جسم ذہنی طور پر صحیح اور بہترین نشو و نما حاصل کر سکیں۔جس وقت جسم کی طاقت اور ذہن کی بلندی شامل ہو جائیں تو اچھے اخلاق کو مددملتی ہے۔یہ جس کو ہم خلق، اخلاق کہتے ہیں اس کا بڑا تعلق ذہن سے بھی ہے اور جسم سے بھی ہے مثلاً اپنے بھائیوں کی مدد کرنا۔وہ شخص جو بیمار پڑا ہو، بیمار جسم ہے اس کا اور گھر سے باہر نکلنا بھی اس کے لئے مشکل ہے ، وہ بیواؤں اور یتیموں کے گھروں پر جا کر ان کی مدد کے لئے کیا کر سکتا ہے؟ دل تو اس کا کرتا ہے اگر نیکی ہے اس میں لیکن جسم اس کا انکار کر رہا ہے۔اگر یہ خواہش ہو کسی مسلمان کے دل میں کہ میں دنیا میں چکر لگاؤں اور اسلام کی جو تعلیم اور حسن ، اس کی روشنی ہے اور اسلام کے جو اخلاق ہیں وہ اس حصّہ انسانیت تک پہنچاؤں جو ابھی اسلام میں داخل نہیں تو اس کے لئے جسم کی بھی ضرورت ہے کہ اتنی طاقت ہو اور اس کے لئے ذہن کی بھی ضرورت ہے کہ علم میں اتنا آگے بڑھ جائے کہ علمی میدان میں وہ لوگ جنہیں میں مفلوج کہا کرتا ہوں بعض حصے ان کے نشوونما