خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 29 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 29

خطبات ناصر جلد نهم ۲۹ خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۱ء دلاتا ہوں اور اپنے نفس کو تو ہر روز ہی توجہ دلاتا ہوں اس کی طرف۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک دعا قرآن کریم نے ہماری رہبری کے لئے محفوظ کی ہے۔عَسَى أَلا أَكونَ بِدُعَاءِ رَبِّي شَقِيًّا (مریم :۴۹) کہ یقیناً رب کے حضور جھک کر دعاؤں کے نتیجے میں میرا نصیبا سویا نہیں رہے گا۔تو اپنی قسمت کو جگانے کے لئے، بیدار کرنے کے لئے دعا کی ضروت ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ ہی میں ہے اور اس کی رحمت سے ہی یہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں یہ سب کچھ مل جائے جس کے حصول کی اس نے ہم میں سے ہر فرد میں طاقت بھی رکھی اور جس کو دینے کے لئے وہ ہر وقت تیار بھی ہے۔اگر ہم محروم رہتے ہیں تو ذمہ داری ہماری ہے۔ہمارے رب کی نہیں۔ہمارے اللہ نے تو اعلان کر دیا کہ ہر قسم کی ربوبیت کی ذمہ داری میری ہے۔وہ جو رب ہے۔اگر ہم اس کی طرف متوجہ نہ ہوں تو اس سے جو رب نہیں ہم کیا حاصل کر سکتے ہیں کچھ بھی نہیں۔پس بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں تا کہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدے انسان سے اس زمانہ کے لئے کئے تھے وہ وعدے اس زمانہ کے انسان کی زندگی میں پورے ہوں اور اس زمانہ کے انسان کی غفلتوں کے نتیجہ میں ان میں تاخیر نہ پیدا ہو اور اس کے لئے پھر میں یاد دہانی کراؤں گا آپ کو اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ اس بنیادی حقیقت کے سمجھنے کی ہمیں توفیق دے کہ ہم ہمیشہ اسے اپنے ذہن میں حاضر رکھیں۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۲۸ / مارچ ۱۹۸۱ء صفحه ۲،۱)