خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 412 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 412

خطبات ناصر جلد نهم ۴۱۲ خطبه جمعه ۱۹ رفروری ۱۹۸۲ء كَذلِكَ ایسا ہی ہوگا کوئی شبہ نہ کرے وَ زَوَجُنُهُمْ بِحُورٍ عِيْنِ اور ہم بڑی آنکھوں والی، سیاہ آنکھوں والی نوجوان نیک عورتوں سے ان کی شادی کریں گے یعنی ان کی بیوی اس حالت میں ان کو ملے گی کہ بڑھیا نہیں ہوگی لولی لنگڑی نہیں ہوگی ، معذور نہیں ہوگی ، کم عقل نہیں ہوگی، اپنی زندگی سے پیار نہ کرنے والی اور نشوونما کی خواہش نہ رکھنے والی نہیں ہوگی بلکہ اس کی تو خواہش یہ ہوگی کہ صبح ودو، کی جو کیفیت ہے شام کو اس سے بڑھ کے ہو جیسا کہ احادیث میں آیا ہے یہ بیوی (حور عين ) 66 جوان اور پاک باز ہو گی۔ان دو آیتوں میں حور کے ساتھ زوجنا آ گیا۔اب یہ تو نہیں کہ جہاں بھی اللہ تعالیٰ لفظ "حور کو استعمال کرے ضرور وہاں یہ دہرائے کہ ذُو جُنُهُم وہ بیوی ہے جنتی کی۔تلاوت قرآن کریم کرنے والے کے سامنے پہلے دو سورتیں ایسی آئیں سورۃ دخان اور سورۃ طور جن میں بتادیا گیا کہ جس کو ہم حور کہتے ہیں وہ جنتی کی بیوی ہے۔جہاں بھی حور کہیں گے وہ جنتی کی بیوی ہوگی۔سورۃ رحمان میں جنت کے متعلق بتایا۔ان باغوں میں نیک اور خوبصورت عورتیں ہوں گی۔جنت باغ کو کہتے ہیں۔جنت میں باغ بھی ہوں گے محل بھی ہوں گے، سارا کچھ ہوگا۔جو چاہیں گے پائیں گے۔جنت کے باغات میں نیک اور خوبصورت عورتیں ہوں گی زوج کی حیثیت میں۔حُورٌ مَقْصُورت فِي الْخِيَامِ ( الرحمن : ۷۳) حوریں کالی آنکھوں والی اور خیموں میں بھی وقت گزار نے والی۔یہ نہیں کہ ہر وقت وہ خیموں میں ہی رہنے والی ہیں۔خیموں میں بھی وقت گزار نے والی ، نیچی نگاہوں والی ، شرم وحیا سے معمور، پاکباز۔یہ آیات قرآنی میں ہے اس کا ترجمہ میں بتارہا ہوں گویا کہ وہ یا قوت اور مرجان ہیں۔یا قوت اور مرجان تمثیلی زبان میں مثال دی ہے کہ عورت یا قوت اور مرجان کی طرح ہے۔یاقوت سرخی کی طرف اشارہ اور مرجان ایک ایسی سفیدی جس میں سرخی بھی جھلک رہی ہے یعنی ان کی خوبصورتی ، سفیدی میں سرخی جھلک رہی ہے۔ان کی خوبصورتی سفیدی (اطمینان ) سرخی ( جوش ) اطمینان میں آگے بڑھنے کی خواہش جھلک رہی ہے۔