خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 335 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 335

خطبات ناصر جلد نهم ۳۳۵ خطبه جمعه ۲۰ نومبر ۱۹۸۱ء کے لئے تو زبان نہیں دی۔خدا تعالیٰ یہ کہتا ہے کہ میں نے زبان دی۔زبان کو آزادی دی لیکن اس آزادی سے اپنی مرضی سے میری اطاعت زبان کرے، انعام پالے گی۔اگر یہ زبان مجھے چھوڑ کے دوری کی راہوں کو اور مہجوری کے رستوں کو اختیار کرنے والی ہوئی تو شیطان کی گود میں چلی جائے گی۔پھر میری رضا کی جنتیں اس انسان کے لئے نہیں جس کے منہ میں ایسی زبان ہے۔میری رضا کی جنتیں تو اس انسان کے لئے ہیں جس کے منہ میں یہ زبان ہے مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا کہ جس سے بہتر زبان نہیں اور وہ ، وہ زبان ہے جس کا بیان اسلام ( زبان سے اظہار ہو رہا ہے ) جس کا عقیدہ اسلام، راسخ ہے دل کے اندر ) جس کا عمل اسلام۔دعا کریں۔میں بھی دعا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے کہ اس آیت کریمہ کے مطابق ہماری زبان بھی اسلام ہو ، ہمارا راسخ عقیدہ بھی اسلام ہو، ہمارے اعمال بھی اسلام ہوں اور ایک مسلم کی طرح اللہ تعالیٰ کی رضا کی رحمت کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر رہے۔آمین از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )