خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 311 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 311

خطبات ناصر جلد نهم ۳۱۱ خطبہ جمعہ ۶ / نومبر ۱۹۸۱ء کچھ اور ہے۔قرآن کریم تو کہتا ہے لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف:۳) پس یہ تو سارا سال ہے لیکن اس موقع پر جب گند کا نقصان زیادہ ہے۔یہ ساری و بائیں جو پھیل جاتی ہیں بعض دفعہ میلوں پر اُس کی وجہ ایک یہ بھی ہے اور بھی ہوں گی واللہ اعلم۔و پس اہالیانِ ربوہ اپنے گھر بھی صاف ستھرے رکھیں اور اُن کے کمرے دیں جلسہ کے نظام میں مہمانوں کو وہاں رکھنے کے لئے۔ویسے تو ہر سال ہی میں یہ بتا تا ہوں کہ ہمارا ہر گھر ہی اللہ کے فضل سے مہمانوں سے بھرا ہوتا ہے لیکن ہر گھر جو مہمانوں سے بھرا ہوتا ہے اُس میں وہ مہمان ہیں جو اُس گھر والے کے جان پہچان ہیں۔ایسے بھی مہمان بھی آتے ہیں پاکستان سے یہاں کہ ربوہ میں اُن کو کوئی جانتا پہچانتا نہیں۔وہ کہاں ٹھہریں؟ کچھ تو ہماری جماعتی قیام گا ہیں ہیں عورتوں اور مردوں کے لئے کچھ خاندانوں کے لئے لیکن وہ سب کو نہیں سنبھال سکتیں عملاً۔اس کوشش میں آپ نے نظامِ جماعت کا ہاتھ بٹانا ہے۔چھوٹا کمرہ ۸ × ۸ یا ۸ × ۱۰ کا کمرہ ہو وہ دے دیں اگر زیادہ بڑا کمرہ نہیں دے سکتے۔بڑا دے سکتے ہیں وہ دیں لیکن اس کوشش میں کہ جن کے دوست، واقف، رشتے دار یہاں نہیں ہیں اُن کو کم سے کم یہ سہولت مل جائے کہ وہ رات کی سردی میں آسمان کے نیچے نہ سوئیں بلکہ اُن کو تکلیف سے بچایا جائے۔دوسرے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تعداد میں بہت اضافہ ہوا اللہ کے فضل سے پچھلے سال ہمارا خیال تھا ڈیڑھ لاکھ ربوہ والے ملا کے۔ڈیڑھ لاکھ احمدی اور اُن کے دوست جلسہ کے دنوں میں جو زیادہ سے زیادہ تعداد یہاں جمع ہوئی ہے ربوہ میں وہ ڈیڑھ لاکھ ہے۔بڑی تعداد ہے اور ہرسال بڑھتی ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ اس سال وہ کم از کم پونے دولا کھ کو شاید دولاکھ تک بھی پہنچ جائے کیونکہ پچھلے سال بھی ڈیڑھ دولاکھ کا اندازہ کم سے کم تھا۔میرا اندازہ دولاکھ کے قریب تھا کیونکہ جو دونوں جلسہ گا ہیں میں نے دیکھی ہیں اور میری تقریر پہ وہ کچھ غافل بھی آجاتے ہیں جو باہر چھوڑ کے چلے جاتے ہیں جلسہ گاہوں کو تو جو زنانہ جلسہ گاہ تھی میری تقریر کے وقت وہ 'Overflow کر رہی تھی۔ہزار ہا عورت برقعہ پوش زنانہ جلسہ گاہ سے باہر پھر رہی تھی اور اسی طرح مردانہ جلسہ گاہ سے باہر مرد پھر رہے تھے۔میرا اندازہ تھا کہ پونے دو لاکھ۔دولاکھ کے