خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 295
خطبات ناصر جلد نهم ۲۹۵ خطبه جمعه ۳۰/اکتوبر ۱۹۸۱ء تحریک جدید کے اڑتالیسویں ، اڑتیسویں اور سترہویں سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۳۰/اکتوبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس میں شک نہیں کہ جماعت احمدیہ میں کچھ لوگ ناشکرے بھی ہوتے ہیں تربیت کے محتاج ، جن کی تربیت کی طرف توجہ دی جاتی ہے ہمیشہ اور اپنی اصلاح کر کے وہ شکر گزار بندوں میں شامل ہو جاتے ہیں لیکن بحیثیت جماعت یہ جماعت اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندوں پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لَبِنْ شَكَرْتُم لازيد تكُم (ابراهیم : ۸) اگر ان نعماء کا جو میری طرف سے تم پر نازل ہوں تم شکر کرو گے تو اللہ تعالیٰ پہلے سے زیادہ نعمتوں کا تمہیں وارث بنائے گا اور پہلے سے زیادہ جن نعمتوں کا وہ وارث بناتا ہے ان میں سے ایک نعمت پہلے سے زیادہ اس کے حضور قربانی پیش کرنے کی توفیق ہے اور پھر زیادہ قربانی کے نتیجہ میں جو شکر کے جذبات کے ساتھ اس کے حضور پیش کی جاتی ہے اللہ تعالیٰ کی نعمتیں پہلے سے زیادہ برسنے لگ جاتی ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا وَ مَا انْفَقْتُم مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ ۚ وَهُوَ خَيْرُ الرزِقِينَ (سبا:۴۰) اور جو کچھ بھی تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو وہ اس کا نتیجہ ضرور نکالے گا اور دوسری جگہ فرمایا کہ یہ نتیجہ اس شکل میں بھی ظاہر ہوگا کہ دُنیوی اموال میں تمہارے برکت ڈالی