خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 245 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 245

خطبات ناصر جلد نہم ۲۴۵ خطبه جمعه ۲۸ /اگست ۱۹۸۱ء عالمین کا بحیثیت مجموعی اور بحیثیت افراد کے خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق قائم رہنا ضروری ہے۔جس چیز پہ میں زور دینا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جو دینِ اسلام کے حقائق اور صداقتیں ہیں انہیں اپنے ذہن میں حاضر رکھنا اخلاقی اور روحانی ترقیات کے لئے ضروری ہے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو ہم یا ہماری آنے والی نسلیں قرآن کریم کی ہدایت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ سے پرے ہٹ کے نہیں حاصل کر سکتیں۔خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنا ہے ہم نے ، ہماری ہر نسل نے ، اس کے لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر بچے کے کان میں ڈالیں کہ اللہ کسے کہتے ہیں۔میں نے بعض گھروں میں دیکھا ہے۔بڑے پیار کے ساتھ ، بڑے پیارے طریقے سے چار پانچ سال کے بچے کے کان میں وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت ڈال رہے ہوتے ہیں۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ ہی اللہ تعالیٰ انہیں سکھا دے گا۔ان کا جواب تو خدا نے یہ دیا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو سب کو ہدایت دے دیتا۔تو جو ذمہ داری اس نے انسان پر ڈالی ، انسان کو پوری کرنی ہے۔اس لئے ذمہ داری ڈالی کہ انسان اس کے پیار کو حاصل کرے اگر پیار حاصل کرنا ہے اپنی ذمہ داریوں کو نبا ہیں۔ادھر ادھر مت دیکھیں اس وقت غلبہ اسلام کا زمانہ آ گیا۔دشمنی سے نہ گھبرائیں۔ان کا دل جیتنے کے لئے ، ان کے لئے دعائیں کرنے کا زمانہ آ گیا۔ان پر شفقت کرنے کا زمانہ آ گیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ اکتوبر ۱۹۸۱ء صفحه ۳ تا ۶)