خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 237 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 237

خطبات ناصر جلد نهم ۲۳۷ خطبه جمعه ۲۸/اگست ۱۹۸۱ء ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ کے کان میں ڈالیں کہ اللہ کسے کہتے ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۸ اگست ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمد یہ مارٹن روڈ۔کراچی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اگر ایک چھوٹی سی زمین میں زیادہ درخت لگے ہوں تو پنپتے نہیں۔اگر ضرورت کے مطابق مسجد وسیع نہ ہو تو تربیت کے بہت سے کاموں میں روک پیدا ہو جاتی ہے۔کراچی کی جماعت ہمت کرنے والی جماعت ہے اور میرے اندازہ کے مطابق اس وقت جماعت کراچی کو کم از کم چار ایکڑ زمین کی ضرورت ہے جمعہ اور عید کی نماز کے لئے۔اس کی طرف فوری توجہ کرنی چاہیے۔دین کی ذمہ داریاں اس طرح بدلتی نہیں جس طرح دنیا کی ذمہ داریاں بدلتی رہتی ہیں۔دُنیوی لحاظ سے ایک نئی نسل ، بدلے ہوئے حالات کے مطابق ایک بدلی ہوئی نئی نسل ہوتی ہے۔اگر وہ پرانی ڈگر پر چلنے والی ہو تو ترقی نہیں کرسکتی۔اگر یورپ کی نسلیں آج اسی ڈگر پر چلنے والی ہوتیں جس پر وہ دو سو سال پہلے چل رہی تھیں جب وہاں سائنس نے ترقی نہیں کی تھی ، تو سائنس بھی ترقی نہ کرتی اور دنیوی لحاظ سے اس مقام تک وہ نہ پہنچتے۔تو نئی ایجادات اور Discoveries (ڈسکوریز) جو ہیں ان کے ساتھ نئی نسلوں کے قدم نئی راہوں پر اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اس قسم کی تبدیلی جو ہے کہ جہت بدل جائے وہ دین میں نہیں۔