خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 177 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 177

خطبات ناصر جلد نهم 122 خطبہ جمعہ ۳ جولائی ۱۹۸۱ء Accepted and acknowledged کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ ترجمہ یا اگر تفسیر کو بھی میں اس بحث میں شامل کر لوں۔وہ ترجمہ اور وہ تفسیر مستند ہے جو کسی غیر احمدی نے لکھی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اسے ضبط نہیں کیا۔وہ سند ہو گئی نا۔اچھا اب جب ہم ان تفاسیر کو دیکھتے ہیں تو ان کے اندر ایسی باتیں ہیں کہ جو ہم احمدی تبلیغ کرنے والی جماعت ساری دنیا میں کسی کے سامنے بیان ہی نہیں کر سکتے۔اس قسم کی غلط باتیں ہیں۔پس مجھے یقین ہے کہ ہمارے صدر محترم کو یہ علم ہی نہیں کہ پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جن تراجم اور تفاسیر کو مستند قرار دیا ہے ان کے اندر لکھا کیا ہوا ہے۔اس واسطے میں امید رکھتا ہوں کہ پہلے تو وہ اس کا علم حاصل کریں گے۔ساری دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت یہ امید رکھتی ہے کہ چونکہ یہ غلط فیصلہ ہوا ہے اس لئے مہربانی فرما کر وہ ذاتی دخل دے کر جلد سے جلد اس فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کریں گے اور جماعت احمدیہ کے جذبات پر جو بلا دلیل اور بلا وجہ ظالمانہ حملہ کیا گیا ہے اور اس کے نتیجہ میں انہیں جو تکلیف پہنچ رہی ہے اس سے بچانے کے لئے وہ کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی توفیق اور ہمت عطا کرے اور اس کی جزا دے۔آمین۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢