خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 160 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 160

خطبات ناصر جلد نهم 17۔خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۸۱ء ہو تم پر روزوں کا رکھنا فرض کیا گیا ہے۔جس طرح ان لوگوں پر ( ان کی شریعتوں کے مطابق ) فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم روحانی اخلاقی کمزوریوں سے بچو۔سوتم روزے رکھو چند گنتی کے دن (رمضان کا مہینہ ) اور تم میں سے جو شخص مریض ہو یا مسافر تو اور دنوں میں تعداد پوری کرنی ہوگی اور ان لوگوں پر جو اس روزہ کی طاقت نہ رکھتے ہوں بطور فد یہ ایک مسکین کا کھانا واجب ہے یعنی جتنے روزے چھٹے ہیں اس کے مطابق بشرط استطاعت۔رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن کریم اترا یا جس کے بارہ میں قرآن کریم نے ہدایت فرمائی۔یہ بھی درست ہے کہ رمضان میں پورے کا پورا قریباً قرآن اترا کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ ہر رمضان میں اس وقت تک جس قدرقرآن کریم نازل ہو چکا ہوتا حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا دور کرتے تھے۔رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن اترا جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے جو کھلے دلائل ، جو ہدایت کا رنگ رکھتے ہیں اپنے اندر رکھتا ہے اور فرقان ہے، ما بہ الامتیاز پیدا کرتا ہے مسلم اور غیر مسلم کے درمیان۔اس لئے تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو دیکھے اسے چاہیے کہ وہ روزے رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر میں ہو تو اس پر اور دنوں میں تعداد پوری کرنی واجب ہوگی۔اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم تعداد کو پورا کر لو اور اس بات پر اللہ کی بڑائی کرو کہ اس نے تم کو ہدایت دی ہے اور تا کہ تم اس کے شکر گزار بندے بنو اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو میں ان کے پاس ہی ہوں۔جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔سوچاہیے کہ وہ بھی میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تا وہ ہدایت پائیں۔یہ تو درست ہے کہ حکومتِ وقت نے اپنے ایک فیصلہ کے ذریعے جماعت احمدیہ کو غیر مسلم اور دائرہ اسلام سے خارج کر دیا ہے۔اس لئے جو ان کے فیصلے ان کے معین کردہ دائرہ اسلام کے اندر نفوذ اسلام کے لئے ہوں ان کا اطلاق جماعت احمدیہ پر نہیں ہوتا ، نہ ہو سکتا ہے۔اپنی جگہ یہ درست لیکن جو ہدایت اس نے قرآن عظیم کے ذریعے دی ہے ہماری اپنی ہی بھلائی کے لئے اور ترقیات کے لئے اس کی پابندی کرنا ہم میں سے ہر ایک پر ایک بنیادی فرض ہے ان