خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 107 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 107

خطبات ناصر جلد نهم ۱۰۷ خطبه جمعه ۲۲ مئی ۱۹۸۱ء اللہ تعالیٰ کی خشیت دلوں میں پیدا کر کے اپنی مالی قربانیوں کے وعدوں کو پورا کریں خطبه جمعه فرموده ۲۲ رمئی ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میری بیماری کی شدت تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے دور ہو چکی ہے لیکن اس کے کچھ آثار ابھی باقی ہیں اور یہ گرمی بھی میری بیماری بن گئی جب اوپر نیچے کام کی وجہ سے اور خدا کا قانون توڑنے کے نتیجے میں آگے پیچھے دو تین لو لگنے کے مجھ پر حملے ہوئے۔اس کے بعد سے گرمی مجھے بے حد تکلیف دیتی ہے اور میں اس موسم میں بڑی نقاہت محسوس کرتا ہوں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل کرے اور یہ تھوڑی بہت تکلیف جو باقی رہ گئی ہے وہ بھی دور ہو جائے۔آج میں اپنے مضمون سے ہٹ کے کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو قائم کیا اور اس کی تدریجی ترقی کے وعدے دیئے جو ہم نے گزشتہ بانوے سال میں پورے ہوتے دیکھے۔جب سے میں نے ہوش سنبھالی ہے میں نے جماعت کو ایک چھوٹی اور کمزور سی حالت میں بھی دیکھا۔پھر بتدریج بڑھتے ہوئے آج اس مقام پر پہنچی ہوئی بھی دیکھ رہا ہوں کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا خطہ ہو جہاں مضبوط احمدی جماعتیں قائم نہ ہو چکی ہوں۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اس نے ہماری حقیر قربانیوں کو قبول کیا اور اپنے وعدوں