خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 814 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 814

خطبات ناصر جلد هشتم ۸۱۴ خطبه جمعه ۲۸ /نومبر ۱۹۸۰ء بڑے ذہین، منجھے ہوئے ، بڑی عمر کے ایک دوست ملے تو میں نے بتایا کہ اس طرح اللہ تعالیٰ فضل کر رہا ہے جماعت کے نوجوانوں پر، بڑے ذہن ہمیں عطا کر رہا ہے۔توئن کے کچھ حیران ہوئے مجھے کہنے لگے یہ سارا کچھ آپ سے کیوں یعنی اللہ تعالیٰ کا معاملہ آپ سے ہی کیوں ہے۔میں نے کہا ہم مانگتے ہیں ہمیں مل جاتا ہے تم نہیں مانگتے تمہیں نہیں ملتا اور تو کوئی فرق نہیں۔تو حقیقت یہ ہے کہ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المؤمن :(۶) یہاں یہ تو نہیں کہا کہ روٹی مانگو جو تورات نے کہہ دیا تھا تو میں تمہیں روٹی دے دوں گا۔کہا ہر چیز مانگو اور اس پر ایمفیسز (Emphasis)اس کو نمایاں کرنے کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔تیرے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے خدا سے مانگ۔بڑا عظیم ہے یہ وعظ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس لئے کہ ہم نے یعنی میں نے زندگی کا میرا یہ مشاہدہ ہے کہ ایک شخص گھر سے نکلا کام کے لئے اور جس جگہ دکان پر اس نے پہنچنا تھا اس سے پہلے پہلے، سائیکل پہ جا رہا تھا اور ہارٹ فیل ہوا اور وہاں گر گیا۔وہ پہنچ ہی نہیں سکا وہاں۔تو کسی کا یہ سمجھنا کہ میں اپنے زور بازو سے دکان پر جا کر اپنے پیسے دے کے جوتے کا تسمہ لے لوں گا حماقت ہے۔تم پہنچو گے تو تسمہ لو گے۔تم واپس زندہ آ جاؤ گے تو تسمے کو استعمال کر سکتے ہو۔زندگی اور موت تو خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔اس واسطے فرمایا جو تے کا تسمہ بھی خدا سے مانگ۔درودو الْحَى القيوم ، عظمت خدا کی یہ ہے، خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کی جو بڑائی ہے اور بزرگی ہے وہ میں بتا رہا ہوں اس وقت آپ کو کہ اس کا ئنات کی کوئی چیز نہ زندہ رہ سکتی ہے نہ قائم رہ سکتی ہے جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ جوزندہ خدا ہے ایک زندہ تعلق اس کا نہ ہو۔انسان کے ساتھ ایک اور رنگ کا اس کا تعلق ہے اس میں انسان کو کہا تو کوشش کر۔اور دوسری چیزوں کے ساتھ اور رنگ کا تعلق ہے کیونکہ ان کے متعلق ہمیں قرآن کریم میں بتایا گیا کہ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحريم :-) حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ فقرہ جو ہے یہ تو فرشتوں کے متعلق ہے لیکن کائنات کی ہر شے سوائے انسان کے جو ایک محدود دائرہ میں آزاد بنایا گیا اور خدا کے مقابلہ میں بیوقوفی کر کے کبھی کھڑا بھی ہو جاتا ہے، ہر شے يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کے اندر ہے۔جو حکم خدا دیتا