خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 748
خطبات ناصر جلد هشتم ۷۴۸ خطبه جمعه ۱۰ را کتوبر ۱۹۸۰ء شکل میں دکھایا گیا ہے اور چند سال میں وہ آجائے گا اور چند سال بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ظہور ہوا۔ہزار ہا پیشگوئیاں ہیں ، دلائل ہیں ، نشان ہیں، آیات ہیں، ہمعجزات ہیں جنہوں نے حضرت مہدی علیہ السلام کی صداقت کو ثابت کیا ہے۔لیکن جنہوں نے نہیں مانا تھا وہ نہیں مانے۔اور چودھویں صدی اب ختم ہو رہی ہے اور غالباً ۸ / نومبر کو پندرھویں صدی کا پہلا دن ہے۔غالباً میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ایک آدھ دن چاند کی وجہ سے آگے پیچھے ہو سکتا ہے۔اس دن ہر احمدی کو چاہیے کہ ہر مسلمان کو بتائے کہ چودھویں صدی ختم ہو گئی، تمہاری ساری اُمید میں بھی ختم ہو گئیں۔اس صدی میں، چودھویں صدی میں ایک نے دعوی کیا اس کے لئے نشان پورے ہو گئے۔تم انتظار کرتے رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کہا ہے کہ انتظار کرو اور سجدوں میں گر کے رو رو کر دعائیں کرو۔تمہارے ناک رگڑے جائیں اور زخم پڑ جائیں خدا تمہاری دعا قبول نہیں کرے گا، اس واسطے کہ خدا تعالیٰ کی وحی کے مطابق جس نے آنا تھا وہ آچکا۔تو ان کو کہو کہ اگر ذرہ بھی تمہارے دل میں ایمان ہے تو آج کا دن پکار پکار کر تمہیں کہہ رہا ہے کہ آج تم احمدیت میں داخل ہو جاؤ۔خدا کرے کہ ان کو سمجھ آ جائے لیکن ان کو تو جب سمجھ آئے گی، آئے گی جو ہماری ذمہ داریاں ( ہیں ) ہمیں چاہیے ان کو نبھا ئیں۔پس آپ بڑی کثرت سے یہ دعا کیا کریں کہ آپ کو خدا نے ہدایت دی ہے رَبَّنَا لَا تُرِغ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً خدا کی رحمت کے بغیر یہ ہو نہیں سکتا۔فلما زَاغُوا ازَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ (الصف:۶) دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے جب انہوں نے اپنے اعمال میں آہستہ آہستہ بدعات کو شامل کرنا شروع کیا تو خدا تعالیٰ نے ان کے دلوں کو بدلا۔جہاں اللہ تعالیٰ کی محبت تھی ، وہاں ان کے دل الہی محبت سے خالی ہو گئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل عطا کرے اور ہمیں ہمت اور قوت دے کہ ہم اس سے زیادہ سے زیادہ نعمتوں کو حاصل کرنے والے بن جائیں ( آمین )