خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 711 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 711

خطبات ناصر جلد ہشتم خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۸۰ء اے خدا! ہماری اس کوشش کو قبول کر اور اپنے اس گھر کو اس خوبصورت سر زمین کے باشندوں کے لئے جائے پناہ اور عبادت کا مرکز بنا اے خدا! ان لوگوں کو اپنے اس گھر کا اہل بنا اور ان تمام لوگوں کے لئے جو اس کے اہل ہوں اس گھر کو امن اور حفاظت کی جگہ بنا۔اے خدا! اپنے اس گھر کو ایسا بنا کہ تیرے مہدی کے پیرو تمام نوع انسانی کو ایک ہی انسانی برادری یعنی اُمتِ واحدہ کی شکل میں متحد کرنے کے لئے جو عظیم کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں یہ ان میں اور اضافہ کا موجب ہو۔اے خدا ! تو ہمیں اپنا فرمانبردار بنا اور ہماری آئندہ نسلوں کو بھی توفیق عطا کر کہ وہ تیری فرمانبردار بنی رہیں اور ہم پر ہماری عبودیت کے طریق آشکار کر اور ہم پر رجوع برحمت ہو کیونکہ تو بار بار کرم کرنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے۔آمین ( دوره مغرب صفحه ۲۲۰ تا ۲۲۳)