خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 709 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 709

خطبات ناصر جلد ہشتم 2۔9 خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۸۰ء مساجد کے دروازے تمام موحدین کے لئے کھلے ہیں خطبه جمعه فرموده یکم اگست ۱۹۸۰ء بمقام مسجد نور۔ناروے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہر قسم کی حقیقی اور کامل تعریفیں صرف اللہ ہی کے لئے ہیں۔تمام عبادت گا ہیں یعنی مساجد اللہ ہی کی ملکیت ہیں اس لئے مسجد کا مالک خدا ہی ہوتا ہے۔ہماری حیثیت تو صرف ایک مہتم اور نگہداشت کرنے والے کی ہے۔اسی لئے مسجد کے دروازے تمام موحدین کے لئے کھلے ہوتے ہیں یعنی اُن تمام لوگوں کے لئے جو خدائے واحد و قادر مطلق یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے اس میں آئیں۔تاہم جو شخص دل میں بری نیت ، گری ہوئی خواہشات اور شرارت کے ارادے سے مسجد میں آنا اور اس کی بے حرمتی کرنا چاہتا ہے اسے اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔حضور نے فرمایا مسجد عبادت کی ایک ایسی جگہ ہے جس میں اللہ کو بکثرت یاد کیا جاتا ہے۔(الحج : ۴۱)۔مسجد عبادت کی ایک ایسی جگہ ہے جس کی بنیاد طہارت ، تقوی اللہ اور حصولِ رضائے الہی پر ہے۔(التوبة: ۱۰۸) ظاہر ہے مشرکوں (یعنی توحید باری تعالیٰ کے دشمنوں) کا یہ حق نہیں اور نہ ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کے نگران اور متوتی ہوں صرف وہی مسجدوں کے متولی ہو سکتے ہیں جو حقیقی طور پر اللہ پر ایمان رکھتے ہیں (التوبة: ۱۹،۱۸)۔