خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 671 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 671

خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۷۱ خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۰ء ہمارا کوئی بچہ میٹرک سے کم پڑھا ہوا نہ ہو خطبه جمعه فرموده ۳۰ رمئی ۱۹۸۰ء بمقام مسجد احمدیہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گردے کی بیماری بڑی لمبی ہورہی ہے۔۲۵ / مارچ کو میں بیمار ہوا تھا۔پھر کچھ اُلجھنیں پیدا ہو گئیں۔اینٹی بائیوٹک چھوڑنی پڑی۔پھر میں یہاں آیا۔ڈاکٹر محمود الحسن صاحب نے بہت سے ٹیسٹ کروا کے ایک اور دوا تجویز کی جس کا چار ہفتہ کا کورس دو تین دن ہوئے گزشتہ منگل کو ختم ہوا۔بیماری کمزوری کرتی ہے۔بیماری کا آج کا علاج اس سے بھی زیادہ کمزوری کرتا ہے۔اس عرصہ میں اپنی بعض غلطیوں کی وجہ سے میرا شوگر کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔وہ زیادہ آنے لگ گئی۔ابھی تک کنٹرول میں نہیں آئی۔کچھ گرمی کی وجہ آگئی بیچ میں۔جب سے مجھے ایک سال میں تین دفعہ ہیٹ سٹروک ہوا کام کرتے ہوئے ،گرمی میری بیماری بن گئی ہے۔بہر حال آج میں بڑے لمبے عرصہ کے بعد انتہائی، آپ کی جدائی سے گھبرا کے خطبہ کے لئے نکل آیا ہوں۔چلتے وقت بھی ضعف کی ایسی کیفیت تھی کہ میں سوچ میں پڑ گیا تھا کہ جاؤں یا نہ جاؤں۔پھر میں نے کہا کہ جانا چاہیے، دیر سے ملاقات نہیں ہوئی، ملاپ نہیں ہوا جماعت سے، -