خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 585
خطبات ناصر جلد هشتم ۵۸۵ خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۸۰ء لیکن وہ لوگ لَا يَرْجُونَ لِقاءَنَا کے دائرے کے اندر آتے ہیں وہ تو جس طرح پہلے میں بتا چکا ہوں ان کی کیفیت قرآن کریم نے کیا بیان کی ہے وہ تو اس نعمت سے بھی محروم ہوں گے نا۔سزا بھگتیں گے۔اللہ تعالیٰ معاف کرے ہر ایک کو بڑا سوچا ہے ایک لحظہ کا بھی خدائی قہر جو ہے وہ انسان برداشت نہیں کر سکتا لمبا عرصہ تو علیحدہ رہا۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی رحمت کے سایہ میں رکھے۔اور اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ کے گروہ میں ہمیشہ شامل رکھے۔اس گروہ سے ہمیشہ دور پرے اور ان کے اثرات سے محفوظ رکھے جن کے متعلق کہا ہے إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَ رَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَاتُوا بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ۔یہ دنیا ذریعہ بنے اُخروی زندگی کی نعما کا۔اطمینان اس دنیا کی کسی خوشی سے ہمیں حاصل نہ ہو۔اطمینان صرف اس وقت ہمیں حاصل ہو جو ہمارے پیارے رب کی آواز ہمارے کان میں پڑے کہ گھبراؤ نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں اور خدا تعالیٰ کے نشانات جو ظاہر ہوں دنیا میں ہم اسے دیکھنے والے، سمجھنے کی طاقت رکھنے والے ہوں، ان سے فائدہ اٹھانے والے ہوں اور خدا تعالیٰ اپنے پیار کے جلوے ہماری ذات میں بھی ہمیں دکھائے۔ہمارے ماحول میں بھی ہمیں دکھائے اور وہ دن جلد آئے جب ساری دنیا خدا تعالیٰ کے نور سے منور ہونے کی توفیق پائے۔روزنامه الفضل ربوه ۸ /اکتوبر ۱۹۸۰ء صفحه ۲ تا ۶)