خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 28
خطبات ناصر جلد هشتم ۲۸ خطبہ جمعہ ۱۲ جنوری ۱۹۷۹ء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم نظر آئیں گے وہ وہیں پہنچے گا۔جہاں محمدصلی اللہ علیہ وسلم پہنچے یعنی اپنے پیدا کرنے والے رب کریم کی گود میں۔اور جو شخص ان راہوں سے منہ پھیر لے گا اور شیطانی راہوں کو اختیار کرے گا جن سے خدا نے روکا ہے تو پھر نہ میرا کام ہے کہ اس پر گرفت کروں نہ کسی اور کا کام ہے نہ جیسا کہ قرآن کریم کہتا ہے یہ فریضہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کیا گیا۔خدا نے کہا یہ میرا کام ہے میں جو چاہوں گا کروں گا۔جو تمہارا کام ہے وہ تم کرتے چلے جاؤ۔خدا تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ جو ہمارا کام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہونے کی حیثیت سے اس زمانہ میں پیدا ہو کر ساری دنیا کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لینے کا ہے ہم اس کام کو تو جہ اور محنت اور بشاشت اور پیار اور محبت سے کرنے والے بنیں تا کہ جو ہمارا فرض ہے جب وہ ہم پورا کر لیں اس رنگ میں کہ خدا بھی سمجھے کہ ہم نے پورا کر لیا تو خدا تعالیٰ کے عظیم انعامات اور برکات کے ہم وارث بنیں گے۔روزنامه الفضل ربوہ ۷ رفروری ۱۹۷۹ ء صفحه ۹ تا ۱۸) 谢谢谢