خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 385 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 385

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۸۵ خطبه جمعه ۲۸ / ستمبر ۱۹۷۹ء اسلامی تعلیم سے امن پیار اور اخوت کی فضا پیدا ہوتی ہے خطبه جمعه فرموده ۲۸ رستمبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رَحْمَةٌ لِلعلمین ہو کر دنیا کی طرف مبعوث کئے گئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے۔رَحْمَةُ لِلْعَلَمینَ میں صرف انسان کا ذکر نہیں کہ آپ انسانوں کے لئے رحمت ہیں بلکہ انسان ہوں یا خدا تعالیٰ کی وہ مخلوق جو انسان نہیں غیر انسان ہے سب کے لئے آپ رحمت کا موجب ہیں اور اسلامی تعلیم شروع سے آخر تک غیر انسان مخلوق کے حقوق بھی بتاتی ہے اور ان کی حفاظت کے سامان بھی پیدا کرتی ہے۔اس عظیم رحمت کا ایک بڑا حصہ انسان کو ملا اور آپ چونکہ عالمین کے لئے رحمت ہیں اور انسان عالمین ہی کا ایک جزو اور حصہ ہے اس لئے آپ عالمین میں انسان کے لئے بھی رحمت ہیں اور اعلان کیا گیا :۔قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف:۱۵۹) میں بنی نوع انسان کی طرف اللہ کا رسول مبعوث کیا گیا ہوں اور كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا (سبا: ۲۹ ) بن کے آیا ہوں۔جوانسانوں کے لئے آپ کا عظیم جلوہ ظاہر ہوا اس کے دو پہلو ہیں۔ایک یہ کہ ہر انسان کو یہ