خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 371 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 371

خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۷۱ خطبہ جمعہ ۲۱ ر ستمبر ۱۹۷۹ء جلسہ سالانہ بڑی اہمیت کا حامل اور بڑی برکتوں والا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۱ رستمبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام نے انسانی زندگی کے اجتماعی پہلو کو سنوارنے اور اس میں حسن پیدا کرنے کی طرف بڑی توجہ دلائی ہے اور اس پر بہت زور دیا ہے۔یہ بھی صحیح ہے کہ ہر فرد اپنے رب کے سامنے اپنے نفس کا جواب دہ ہے اور لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (الانعام : ۱۶۵) ہر شخص نے اپنا بو جھ آپ ہی اٹھانا ہے۔جب جزا کا وقت آئے۔لیکن جہاں تک بوجھ اٹھانے کے قابل بنانے کا سوال ہے ایک دوسرے کے ساتھ ہر مومن مسلم کو باندھ دیا گیا ہے جو ہمارے بنیادی ارکان ہیں اسلام کے ان میں سے دو میں یہ پہلو نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ایک نماز ہے دوسرے حج ہے۔نماز با جماعت پر بڑا زور دیا گیا ہے اور نماز باجماعت کے وقت جو کمزور ہیں ان کا ان کی نسبت زیادہ خیال رکھا گیا ہے۔جو لمبی لمبی دعائیں کرنے والے ہیں اپنے گھروں میں ایک دفعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شکایت ہو گئی۔شکایت کرنے والوں نے کہا کہ ہم تھکے ہوئے آتے ہیں شام کو اور ہمارے امام الصلوۃ جو ہیں وہ بہت لمبی قرآت کر جاتے ہیں عشاء کی نماز میں اور ہمیں تکلیف ہوتی ہے تو آپ بہت ناراض ہوئے اس بات پر کہ تم کیوں ان لوگوں کا خیال نہیں