خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 283
خطبات ناصر جلد ہشتم ۲۸۳ خطبہ جمعہ ۲۰ جولائی ۱۹۷۹ء اسلام فتنہ وفساد کو دور اور اخوت کو قائم کرتا ہے خطبہ جمعہ فرموده ۲۰ / جولائی ۱۹۷۹ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ جمعہ میں نے ایک مضمون کی ابتدا کی تھی۔مضمون لمبا ہے، لمبا چلے گا انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ۔میں نے بتایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے دو بنیادی مقام قرآن کریم نے بیان کئے ہیں۔ایک آپ کا رَحْمَةٌ لِلعلمین ہونا اور دوسرے آپ کے بنی نوع انسان کے لئے ، سارے بنی نوع انسان کے لئے مبعوث ہونا جیسا کہ فرمایا :۔يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف:۱۵۹) تم سب کی طرف بلا استثناء کالے گورے، مشرق و مغرب میں بسنے والے، جنوب و شمال میں رہنے والے سب کی طرف میں مبعوث ہو کے آیا ہوں۔یہ جو آپ كَافَةً لِلنّاس کے لئے رسول تھے۔میں نے بتایا تھا کہ اس سے آگے دو چشمے پھوٹے ، ایک باہمی شفقت اور پیار کا، اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے۔فتنہ اور فساد کو دور کرنے والا ، شفقت اور اخوت کو قائم کرنے والا ہے۔بڑا غور کیا قرآن کریم پر ، اس لحاظ سے بنیادی حکم یہی ہے کہ پیار سے زندگی گزارو۔اے نوع انسانی ! میں تمہیں لڑنے نہیں دوں گا