خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 245 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 245

خطبات ناصر جلد هشتم ۲۴۵ خطبہ جمعہ ۲۹ جون ۱۹۷۹ء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ سے انتہائی پیار کرنے والے بھی تھے اور خدا تعالیٰ کا انتہائی پیار پانے والے بھی تھے۔ہمارا یہ ایمان ہے اور شان ہے یہ آپ کی کہ اللہ تعالیٰ نے صرف ایک انسان کے لئے یہ سامان پیدا کیا کہ آدم سے لے کر قیامت تک اس کی بزرگی اور اس کی شان کے نشانوں کے طور پر ہزار ہا نشان بنی نوع انسان کو دکھائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی حوالے لئے ہیں۔پہلے جو انبیاء گزرے آپ سے ان میں سے بہتوں کے نام تو تاریخ نے یاد نہیں رکھے بنی اسرائیل کے انبیاء کے نام تاریخ نے یادر کھے۔تو آپ نے حوالے لئے ہیں تو رات کے کہ تو رات کہتی ہے کہ اس کا آناThat Prophet کے نام سے ذکر کیا گیا ہے وہ وہ نبی۔کیونکہ اس کی ذات کے متعلق ابھی کچھ نہیں جانتے وہ۔لیکن اس کی شان کے متعلق جانتے ہیں۔اس کا آنا خدا کا آنا یہ تورات میں لکھا ہے کہ پہلوں کو بھی یعنی ایک ہی آدمی ہے۔آدم سے لے کے قیامت تک اس کی عظمت اور اس کے جلال کا اظہار جو ہے وہ کیا گیا۔اس کی عظمت اور اس کے جلال کو ظاہر کیا گیا پہلے انبیاء پر اور یہ بھی آتا ہے پہلے نوشتوں میں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ اے خدا ! تو مجھے بھی جو اس کا۔اُمت میں ایک بزرگ پیدا ہونے والا ہے مجھے وہ بنا۔تو خدا نے کہا نہیں وہ اس کی اُمت میں سے ہو گا یعنی جو اس کی کامل اتباع کرے گا وہی وہاں تک پہنچے گا۔تمہارے پاس تو پوری روشنی ہی نہیں پہنچی ابھی تک۔پوری تعلیم نہیں ابھی ملی۔قرآن کریم کا ابھی نزول نہیں ہو ا و غیرہ وغیرہ۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔یہ میں ایک دو حوالے پڑھنا چاہتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب ہم ایمان لائے۔جب ہم نے دعویٰ کیا کہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔آپ ہمارے محبوب ہیں۔جب ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا پیار حاصل ہوتا ہے تو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی شان کس رنگ میں ہم پر ظاہر ہوئی آپ کے ایک روحانی فرزند کے ذریعے سے۔میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود اور سلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہوسکتا اور