خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 230
خطبات ناصر جلد هشتم ۲۳۰ خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۷۹ء آپ کا ایک ہی کام ہے انسان کا دل خدا اور محمد کے لئے جیتنا ( صلی اللہ علیہ وسلم )۔اس کے لئے قرآن کریم کی اشاعت ہے مختلف زبانوں میں اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ہمارے لئے وہ Problems ہیں لیکن بہر حال ہم تلاش کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ سامان پیدا کرتا ہے۔قرآن کریم کی تفسیر آج کے زمانہ میں بہترین ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے یعنی میں تو پچھلے پندرہ سال میں بہت دفعہ باہر بھی گیا، Tour کیا۔کوئی ایسا مسئلہ میرے سامنے یہ بڑے ذہین سمجھدار، پڑھے لکھے پی ایچ ڈی اور اس سے بھی آگے نکلے ہوئے انہوں نے اسلام کے متعلق نہیں رکھا کہ اسی وقت خدا تعالیٰ نے جواب نہیں سکھایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے اندر بڑی برکت ہے وہ صحیح ہمیں قرآن کریم کا مقام، قرآن کریم کی تفسیر کرنے کا صحیح طریق ، قرآن کریم کی عظمت، یہ یقین کہ ہر چیز قرآن کریم میں سے نکل آتی ہے بتاتی ہیں۔اب یہ یقین نہ ہو تو نہیں نکلے گی قرآن کریم سے یعنی جو دماغ یہ سمجھے گا کہ نکل نہیں سکتی وہ نہیں نکالے گا اور جو شخص یہ سمجھے گا کہ قرآن کریم میں سے ہر problem کاSolution ہر مسئلہ کا حل موجود ہے، نکالے گا۔خدا تعالیٰ اس کی مدد کرے گا اور بڑے بڑے عجیب و غریب سوال وہ کرتے ہیں۔ایک ذمہ داریوں کے ساتھ کچھ آپ کو جو صحیح Approach ہے مجلسوں میں تو میں نے بتائی شاید کسی خطبہ میں بھی آگئی ہو۔خطبے بھی نہیں پڑھتے بہت سارے۔یہاں بہت سارے ہوں گے جو پہلی دفعہ سن رہے ہوں گے بات۔فرینکفرٹ کی بڑی اچھی پر یس کا نفرنس تھی اس میں ایک صحافی مجھے کہنے لگے۔اسلام میں تعدد ازدواج کی تعلیم دی گئی ہے۔اپنی طرف سے بہت بڑا اعتراض انہوں نے بنایا ہوا ہے یورپ کے ملک میں تو میں کوئی Apology تو نہیں کیا کرتا۔میں تو۔مجھے تو خدا تعالیٰ نے اسلام کو غالب کرنے کے لئے نائب بنایا ہے مہدی کا۔میں نے کہا ہاں دی گئی ہے تعلیم۔مگر اگر دنیا کی کوئی عورت دوسری بیوی بننے کے لئے تیار نہ ہو تو عملاً تعدد ازدواج نہیں ہوگا اور اگر دنیا کی کوئی عورت دوسری بیوی بننے کے لئے تیار ہو نہ تمہیں کوئی اعتراض نہ مجھے کوئی اعتراض۔جب وہ دوسری بیوی بننے کے لئے تیار ہے تم کون ہوتے ہو اعتراض کرنے والے۔اس کو تسلی ہو گئی کیونکہ یہی اس نے مجھ سے پوچھا تھا۔مجھے تسلی نہیں ہوئی۔میں نے کہا