خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 227
خطبات ناصر جلد ہشتم ۲۲۷ خطبہ جمعہ ۲۲ جون ۱۹۷۹ء متضرعانہ دعاؤں کے نتیجہ میں اور آپ کو جو اس نے بشارتیں دی تھیں اس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کو اس لئے قائم کیا ہے کہ ساری دنیا میں صحیح اور سچے اسلام کو وہ پھیلا کے اور قائم کر کے اور بنی نوع انسان کے دلوں کو پیار اور محبت کے ساتھ خدائے واحد و یگانہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو رَحْمَةٌ لِلعَلَمِينَ اور بشیر اور نذیر حافة للناس ہیں ان کے لئے جیتے۔بنی نوع انسان کے دلوں کو جیت کے خدائے واحد ویگانہ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے جھنڈے تلے جمع کرے بنی نوع انسان کو۔اس لئے آپ کو قائم کیا، اتنی آپ کو بشارتیں دی گئی ہیں اتنی بشارتیں دی گئی ہیں کہ اندازہ نہیں آپ کر سکتے۔اگر آپ میں کوئی سمجھدار ہو تو وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے گا کہ میرے جیسے انسان کو اتنی عظیم بشارتیں کیسے مل گئیں؟ مجبور ہوگا اس نتیجہ پر پہنچنے پر کہ مجھے یہ بشارتیں ملی ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل۔تو جو اس ایمان کے تقاضے ہیں جو اَطِیعُوا اللهَ وَاَطِیعُوا الرَّسُول کا مطالبہ کر رہا ہے وہ ایمان خالی یہ نہیں کہ ہم ایمان لے آئے جو خدا اور رسول کی کامل اطاعت کا مطالبہ کرتا ہے۔جو اس ایمان کے تقاضے ہیں اس کو آپ پورا کریں ساری دنیا اکٹھی ہو جائے آپ کا بگاڑ کچھ نہیں سکتی اس لئے کہ آپ کی ساری محنت اور کوشش مزدوری جو ہے وہ اپنے لئے نہیں خدا اور اس کے رسول کے لئے ہے۔آپ اپنے لئے مکان نہیں بنا رہے۔آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے محل تیار کر رہے ہیں اور ایسا قلعہ جس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ میں ساری دنیا آجائے گی۔اگر آپ واقع میں ایسا کر رہے ہیں تو جو بشارتیں پہلی بھی اور نئی بھی ہیں وہ آپ کے حق میں پوری ہوں گی اس واسطے کہ اِن كُنتُم مُؤْمِنین والی کیفیت آپ کی زندگیوں میں ہے لیکن اگر آپ ایسا نہیں کر رہے تو خالی احمدی بن جانے منہ سے اور احمدی کہلانے دوسروں کے مونہوں سے، یہ آپ کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔اس واسطے ہر شخص، ہر گھرانہ ، ہر شہر اور قصبہ اور ملک سوچے کہ اتنی بڑی بشارتیں ہمیں دی ہیں اتنی بڑی ذمہ داریاں ہم پر ڈالی گئیں ، اتنے بڑے نشان ہمیں دکھائے گئے ، انْتُمُ الْأَخْلُونَ۔ہماری تو پچھلے نوے سالہ زندگی ہے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی چودہ سوسالہ زندگی کا چھوٹا سا حصہ۔یہ بھی