خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 8 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 8

خطبات ناصر جلد هشتم خطبہ جمعہ ۱۲ / جنوری ۱۹۷۹ء تمہارا کام ہے، یہ تم نے ہی کرنا ہے اور نہ میرے سپرد یہ کیا گیا ہے (وکیل کے وہ کہتے ہیں کہ یہ معنی ہیں ) کہ اَحْفَظُ أَعْمَالَكُمْ لِأَجَازِيَكُمْ بِهَا کہ میں تمہارے اعمال کی نگرانی کرتا ہوں کہ کیسے تمہارے گندے اعمال ہیں اور اس لئے دیکھوں (لأجَازِيَكُمْ ) کہ تمہیں سزا دوں اُن کی اِنَّمَا اَنَا مُنْذِرُ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں۔وَلَمْ آلَ جُهُدًا فِي الْإِنْذَارِ اور اندار میں میں نے کوئی کمی نہیں چھوڑی وَاللهُ سُبْحَانَهُ هُوَ الْمَجَازِی اور اللهُ سُبْحَانَہ ہی جزا دینے والا ہے۔میرا کام نہیں ہے گرفت کرنا۔میرا کام صرف پہنچا دینا ہے، انذار کرنا ہے۔روح المعانی میں ہے کہ زجاج نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ لَمْ اُوَمِرُ بِحَرُ بِكُمْ یعنی یہ جو کہا ہے لَسْتُ عَلَيْكُمْ بو گیل اس کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم نہیں دیا گیا کہ اگر یہ تکذیب کریں تو تصدیق کروانے اور مومن بنانے کے لئے ان سے جنگ کرو اور تلوار کے زور سے اپنی بات منوادَ - لَمْ أُؤَمِّرُ بِحَرْبِكُمْ وَمَنْعِكُمْ عَنِ التَّكْذِيبِ کہ ان سے جنگ کرو، اور اس بات سے اُنہیں روکو کہ خدا تعالیٰ نے ایک صداقت بھیجی ہے تم اس سے رک جاؤ اور تکذیب نہ کرو۔ابن جریر نے یہ معنے کئے ہیں يَقُولُ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ لَّهُمْ يَا مُحَمَّدُ اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم) ان سے کہو لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِحَفِيظ وَلَا رَقِيْبٍ میں تمہارا محافظ اور رقیب نہیں ہوں۔وَإِنَّمَا أَنَا رَسُولُ أَبَلِّغُكُمْ مَا أُرْسِلْتُ بِه اِلَيْكُمْ میں تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک پیغامبر ، ایک رسول ہوں اور میرے ذمہ یہ کام لگایا گیا ہے کہ جو صداقتیں خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے لئے مجھ پر نازل کی ہیں وہ تم تک پہنچا دوں۔ایک اور تفسیر المنار“ ہے۔یہ محمد عبدہ کی تفسیر ہے۔چھپی ہے ۱۹۲۸ء میں۔وہ درس دیا کرتے تھے اور محمد رشید رضا نے ان کو اکٹھا کر کے تفسیری شکل میں شائع کیا۔وہ کہتے ہیں کہ آئی قل لَّهُمْ أَيُّهَا الرَّسُولُ اے خدا کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو ان کو کہ دے اَنَّنِي لَسْتُ بِوَكِيْلٍ مُسَيْطِرٍ عَلَيْكُمُ میں تمہارے اوپر نگران اور تم پر حاکم جبر کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا صرف تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔وہ کہتے ہیں فالو كِيْلُ هُوَ الَّذِي تُؤْكَلُ إِلَيْهِ الْأُمُورُ