خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 59 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 59

خطبات ناصر جلد ہفتم ۵۹ خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۷۷ء جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض ساری دنیا کو اطمینان اور سکھ پہنچانا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔چند دن بیماری میں گزرے اور اب بیماری کا بقیہ ہے یعنی ضعف چل رہا ہے۔صبح شدید سر درد شروع ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اسپرین کھانی پڑی جو خود ضعف کرتی ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت دے اور صحت سے رکھے۔آپ کو بھی خدا تعالیٰ ہمیشہ صحت سے رکھے۔قرآن کریم میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے ذکر سے اعراض کرنے والے ہیں وہ تنگی کی اور بے چینی کی زندگی گزارتے ہیں۔تاریخ کے بہت سے پہلو تو نظر سے اوجھل رہتے ہیں کیونکہ تاریخ منتخب مجموعہ واقعات کا نام ہے اور بہت سی چیزوں کو ، واقعات کو ، حقائق کو تاریخ دان چھوڑ دیتا ہے لیکن اگر ہم آج کی دنیا کا تجزیہ کریں، اس زمانے کی زندگی کا تجزیہ کریں جس میں ہم رہ رہے ہیں تو ہم دیکھیں گے کہ ہر طرف بے چینی اور بے اطمینانی پائی جاتی ہے۔اخباروں میں اور ریڈیو پر آپ دوست بہت سے واقعات سنتے رہتے ہیں بعض ملکوں نے مہلک ہتھیار بنالئے لیکن پھر خوف پیدا ہوا اور ڈرے کہ اگر ان کا استعمال ہو گیا تو دنیا کے لئے بڑی خطر ناک قسم کی تباہی ہے۔پھر کوشش شروع کی کہ ان مہلک ہتھیاروں کو محدود کر نے کا کوئی طریق