خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 454 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 454

خطبات ناصر جلد ہفتم ۴۵۴ خطبه جمعه ۱۳ /اکتوبر ۱۹۷۸ء مصنوعی قبر بنا دیتے تھے۔یہ جو قبر ہے اس کی دیواروں پر جہاں چراغ رکھنے کے لئے جگہ بنی ہے وہ لکڑی کی صلیب ہے۔کسی خانقاہ میں کسی مسلمان کی قبر پر صلیب بنا کر دیا نہیں رکھا جاتالیکن وہاں پرانی صلیب بنی ہوئی ہے اور اس پر دیے رکھے جاتے ہیں۔یہ درست ہے کہ میں سوسال میں کئی دفعہ مرورِ زمانہ سے مقبرے کی عمارت مرمت طلب ہوئی ہوگی اور مرمتیں ہوئی ہوں گی ، اسلام سے پہلے بھی اور اسلام کے بعد بھی لیکن وہ صلیب کا نشان بتا رہا ہے کہ یہ کسی مسلمان کی قبر نہیں ہے۔غرض یہ کانفرنس خدا کے فضل سے بڑی کامیاب رہی لیکن یہ نہیں کہ یہ کافی ہے بلکہ یہ ہم نے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے اور اس کے بعد بہت سے اور قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔جب تک دنیا میں عیسائی موجود ہیں ان کو اسلام کی طرف لانا ان کی خیر خواہی کے لئے تا کہ وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کریں۔ہماری یہ جدو جہد اور یہ جہاد تو جاری رہنا چاہیے اور جاری رہے گا۔ابھی تو یورپ میں چند ایک لوگ ہی اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ہم نے Census ( مردم شماری ) تو نہیں کر وایا لیکن مغربی افریقہ میں ہمارے جس قدر احمدی ہیں ان کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے میرا یہ اندازہ ہے کہ جماعت احمدیہ کی کوششوں میں خدا نے برکت ڈالی اور ان کوششوں کے نتیجہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائی مسلمان ہو چکے ہیں۔یہ میں ان کے بچوں وغیرہ کو شامل کر کے کہہ رہا ہوں۔پانچ لاکھ بالغ مردمراد نہیں اور یہ عیسائیت کو ہلا دینے والی بات ہے۔اس وجہ سے بھی وہ بڑے گھبرائے ہوئے ہیں۔بعض بہت پڑھے لکھے لوگوں سے بھی ملاقات ہوتی ہے۔یورپ کے ایک حصے کو یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ اسلام کی تعلیم بہت حسین ہے۔میں جب بھی غیر ممالک کے دورہ پر جاتا ہوں ان کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ اسلام جو کچھ انہیں پیش کرتا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو ان کے پاس موجود ہے اور اس کے بغیر ہم ان کو اسلام کی طرف متوجہ ہی نہیں کر سکتے۔پڑھے لکھے لوگ ہیں دنیوی علوم میں سائنس میں ترقی یافتہ ہیں، چاند پر اتر گئے ہیں آسمان کی خبر میں لاتے ہیں، مادی عیش و عشرت کے بے تحاشا سامان پیدا کر لئے ہیں اس لئے جب تک ہم ان کو اس بات کے