خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 395 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 395

خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۹۵ خطبہ جمعہ ۷ / جولائی ۱۹۷۸ء اشتراکیت کا دعویٰ تھا کہ وہ زمین سے خدا کے نام کو اور آسمان سے اس کے وجود کو مٹا دیں گے خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ جولائی ۱۹۷۸ء بمقام مسجد فضل۔لندن تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔خطبہ جمعہ کے آغاز میں حضور اقدس نے اپنے دورہ افریقہ کے سلسلہ میں پیدا ہونے والی بعض مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے احباب سے فرمایا کہ وہ دعا کریں اگر اللہ تعالیٰ کے علم غیب میں یہ سفر خیر و برکت کا موجب ہے تو اپنے فضل سے اس کے سامان پیدا کر دے اور اگر اس کی حکمت کا ملہ اور سفر کو پسند نہ کرتی ہو تو ہمارے جانے میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔آپ نے فرمایا موجودہ زمانہ میں سب سے بڑا د باؤ اسلام پر اسلام کے دشمنوں خاص طور پراشترا کی دہریت اور عیسائیت کی طرف سے یہ پڑ رہا ہے کہ کچھ نرمی کا طریق تم اختیا کرو اور کچھ ہم اختیار کرتے ہیں۔آپ نے فرما یا اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے اسلام کو مداہنت کی یہ پیشکش بتاتی ہے کہ ان کی دنیوی طاقت کو بزوال ہے ورنہ جہاں تک اشتراکیت کا تعلق ہے وہ لوگ تو یہ اعلان کیا کرتے تھے کہ وہ زمین سے خدا کے نام کو اور آسمان سے اس کے وجود کو مٹادیں گے اور اب ان کا یہ حال ہے کہ وہ مسلمان ملکوں سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے لگے ہیں۔اسی طرح نو آبادیاتی طاقت