خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 355
خطبات ناصر جلد ہفتہ ۳۵۵ خطبه جمعه ۲۴ / مارچ ۱۹۷۸ء دیواروں میں بھی برکت ہے، اس کی سورج کی شعاعوں میں بھی دوسری جگہوں سے زیادہ برکت ہے۔اسی واسطے ہم کہتے ہیں کہ یہاں آؤ اور ہماری باتیں سنو۔کوئی چوری چھپے کی چیز تو نہیں ہے جو بات کرتے ہیں دلیل سے کرتے ہیں اور اپنی طرف سے تو کچھ نہیں بنایا جو خدا نے کہا اور جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفسیر کی اسی کو ہم آگے پہنچا دیتے ہیں۔کوئی سمجھے یا نہ سمجھے، جو سمجھے اس کے لئے بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمتوں سے بہت نوازے اور جو نہ سمجھے اس کے لئے بھی دعا کرتے ہیں۔عجیب قوم ہے جماعت احمدیہ، جو ہم سے غصے ہوتا ہے اس کے لئے بھی ہم دعا کرتے ہیں اور جو پیار سے گلے لگنے کے لئے آگے بڑھتا ہے اس کے لئے بھی دعا کرتے ہیں۔ہم دونوں کی خیر خواہی کے لئے بھی دعائیں کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کے لئے خیر کے اور خوشحالی کے اور برکتوں کے سامان پیدا کرے اور اللہ تعالیٰ ہم احمدیوں کو اپنی ذمہ داریاں نباہنے کی توفیق عطا کرے۔谢谢谢 از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )