خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 335 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 335

خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۳۵ خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۷۸ء کہنے والوں کو فرشتوں کے نزول کی بشارت دی ہے جو بڑی وسعت کے ساتھ امت محمدیہ میں پوری ہوئی۔کروڑوں لوگ ایسے پیدا ہوئے جن پر فرشتوں کا نزول ہوا۔غرض جس قسم کی عظیم بشارتیں اُمّتِ محمدیہ کو ملی ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کر اور آپ کی سنت کی اتباع کے نتیجہ میں انسان پر اللہ تعالیٰ کے جو فضل اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں انسان انہیں دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے۔خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں کو اس قسم کی بشارتیں ملی ہیں کہ پہلے انبیاء بھی اُمت محمدیہ کا اس چیز میں مقابلہ اس لئے نہیں کر سکتے کہ ان کے پاس قرآن عظیم جیسی کامل اور مکمل شریعت اور ہدایت نہیں تھی۔پھر فرما یا اَلا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدة: ٣١) اُمت محمدیہ کے دل سے خوف و حزن کو بالکل مٹادیا ہے۔اب جس شخص کے پہلو میں خدا تعالیٰ کا فرشتہ ہو اور وہ اسے سہارا دے رہا ہو اور اسے تسلی دے رہا ہو کہ غم نہ کرو تو اگر چہ دنیا دار خدا کے نیک بندوں کو تکالیف پہنچاتے ہیں، اس سے انکار نہیں لیکن دنیا کی تکالیف میں بھی ان کے چہروں پر بشاشت کھیل رہی ہوتی ہے۔ان کے دلوں میں اطمینان ہوتا ہے اور یہ ایک ایسی کیفیت ہے جو محسوس کرنے والوں کے لئے عجیب رنگ رکھتی ہے۔یہ بشاشت اور اطمینان حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم احسان کا نتیجہ ہے ور نہ گھر سے تو کچھ نہیں لائے۔اس میں کسی انسان کی اپنی تو کوئی خوبی نہیں۔فرمایا ابشروا اور فرشتے ان کو بشارت دیتے ہیں بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ لوگ جنت کے دو معنے کیا کرتے ہیں۔ایک یہ کہ جنت سے مراد صرف وہ جنت ہے جو مرنے کے بعد ملتی ہے اور ایک یہ کہ جیسا کہ قرآن کریم کی دوسری آیات سے واضح ہوتا ہے اس دنیا میں بھی انسان کے لئے جنت پیدا کی جاتی ہے۔مگر جہاں تک مرنے کے بعد کی جنت کا تعلق ہے اس کی کیفیت کا تو کسی کو علم نہیں ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ وہ ایک ایسی جنت ہے جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی محسوس کرنے والے نے اُسے محسوس کیا۔میں اس وقت بتانا یہ چاہتا ہوں کہ ایک جنت ہے جو مرنے کے بعد نیکو کار بندوں کو ملتی ہے اور یہ جنت یہاں بھی ہے اور وہاں بھی ہے۔تاہم یہ بات یقینی ہے کہ جنت کی بشارت جنت میں نہیں ملتی۔جنت کی بشارت کا تعلق مستقبل