خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 327 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 327

خطبات ناصر جلد ہفتم ۳۲۷ خطبه جمعه ۳ / مارچ ۱۹۷۸ء تو کوئی فرشتوں کو ہاتھ مار کر پرے ہٹا کر جنت میں داخل نہیں ہو سکتا۔جب تک خدا تعالیٰ کا فضل کسی پر اپنی رضا کی جنتوں کے دروازے نہ کھولے کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہوسکتا۔پس ہر احمدی کی یہ خواہش ہونی چاہیے اور ہم میں سے ہر ایک کی یہ دعا ہے کہ جس وصل الہی اور محبت الہی کے حصول کا امکان ہمیں بتایا گیا ہے اور جس کی ہمیں بشارت دی گئی ہے اور جو عظیم نعمت ہمارے لئے مقدر کی گئی ہے اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا کرے کہ ہم اپنی فطرتی استعدادوں کے مطابق خدا تعالیٰ کے اس پیار کو حاصل کریں اور اپنی زندگی کے مقصد کو پالیں اور وہ لوگ جو اسلام سے دور ہیں اور جو سمجھ نہیں رہے اللہ تعالیٰ انہیں سمجھ عطا کرے اور ہمیں یہ توفیق عطا کرے کہ ہم اسلام کے پیغام کو اس رنگ میں ان تک پہنچا سکیں کہ وہ اسے سمجھیں اور ہمارے ساتھ شامل ہوکر خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے بنیں اور اس کی وحدانیت کے ترانے گانے والے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والے ہو جا ئیں۔آمین از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )