خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 283 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 283

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۸۳ خطبہ جمعہ ۲۵ نومبر ۱۹۷۷ء خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسلام کو تمام دنیا میں غالب کرے گا خطبه جمعه فرموده ۲۵ نومبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا جلسہ سالانہ قریب آرہا ہے قریباً ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔آج پچیس نومبر ہے اگلے ماہ کی چھپیں تاریخ سے جلسہ شروع ہو رہا ہے۔اس سلسلہ میں میں چند ایک باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔پہلا مسئلہ تو مہمانوں کا ہے لیکن دراصل یہ کوئی مسئلہ نہیں یعنی آنے والوں کے متعلق میں کیا یاد دہانی کراؤں جبکہ خود احمدی مرد بھی اور عورتیں بھی اور بچے بھی شوق اور محبت سے مست ہو کر ربوہ کی طرف بھاگتے ہیں اور ہر سال یہ تعداد بڑھتی چلی آ رہی ہے اور اللہ پر توکل رکھتے ہوئے اور اس سے امید رکھتے ہوئے ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ اس سال پہلے سال کی نسبت زیادہ مہمان آئیں گے۔اللہ تعالیٰ آنے والوں کو بھی اور یہاں کے مکینوں کو بھی جلسہ کی برکات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا کرے۔جلسہ سالانہ کا دوسرا مسئلہ مکانوں کا ہے چونکہ ہر سال مہمانوں کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے اس لئے ان کے ٹھہرانے کی زیادہ گنجائش ہونی چاہیے۔جب تک تعلیمی ادارے قومیائے نہیں