خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 215
خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۱۵ خطبہ جمعہ کے را کتوبر۱۹۷۷ء اسلامی تعلیم حسن و احسان سے پر اور حقائق و معارف پر مشتمل ہے خطبه جمعه فرموده ۷ اکتوبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ خطبہ جمعہ میں میں نے دین اسلام کی چند خصوصیات کا ذکر کیا تھا اور مختصراً بتایا تھا کہ ان میں سے ہر خصوصیت کے متعلق آئندہ خطبات جمعہ میں اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ میں نسبتاً تفصیل سے کچھ کہوں گا۔میں نے دین اسلام کی جو خصوصیات بیان کی تھیں ان میں پہلی خصوصیت یہ بتائی تھی کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق اسلام نے ہمیں ایک کامل تعلیم دی ہے۔ایک مکمل بیان خدا تعالیٰ کی ذات کے متعلق قرآن کریم ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔خدا کی ذات کے متعلق ہم بات یہاں سے شروع کریں گے کہ وہ اللہ ہے اور قرآن کریم کی اصطلاح میں اللہ اسم ذات ہے۔قرآن کریم میں بیسیوں جگہ بلکہ شاید سینکڑوں جگہ آپ دیکھیں گے کہ اللہ وہ ہے جو عزیز ہے ”اللہ “ وہ ہے جو حکیم ہے۔و علی هذا القياس - فرما يا لاَ إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ الله اَلْحَقِّ ہے۔الْقَيُّومُ ہے۔الْمَلِكُ ہے۔الْقُدُّوسُ ہے۔السلمُ ہے۔غرض بہت سی صفات ہیں جن سے اللہ متصف بتایا گیا ہے کہ اللہ یہ ہے اور اللہ کی یہ صفات ہیں۔