خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 181 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 181

خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۸۱ خطبہ جمعہ ۹؍ستمبر ۱۹۷۷ء رمضان المبارک کا ہر دن ہی برکتوں اور رحمتوں والا ہے خطبه جمعه فرموده ۹ رستمبر ۱۹۷۷ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔وَ مَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيّضُ لَهُ شَيْطئًا فَهُوَ لَهُ قَرِينَ - وَإِنَّهُمُ لَيَصُدُّ ونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ۔(الزخرف:۳۸،۳۷) اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَنُ فَانْسُهُمْ ذِكْرَ اللهِ أُولَبِكَ حِزْبُ الشَّيْطِنِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ 1299 الشيطن هُمُ الْخَسِرُونَ - (المجادلة:٢٠) يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا - وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - هُوَ الَّذِي يُصَلَّى عَلَيْكُمْ وَمَلَيكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ وَ كَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا - تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلامٌ وَاَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا - (الاحزاب : ۴۲ تا ۴۵) اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے کسی کا انتظار نہیں کرتا الا ماشاء اللہ۔رمضان کا بھی یہی حال ہے۔رمضان آیا بہت سی برکتیں لے کر آیا بہت سی عبادات کو اس نے اپنے اندر سمیٹا ہوا ہوتا ہے۔