خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 143 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 143

خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۴۳ خطبہ جمعہ ٫۵اگست ۱۹۷۷ء جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مخلصین کی بڑی بھاری اکثریت پر مشتمل ہے خطبه جمعه فرموده ۵ را گست ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔وَ أَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إلى رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ كفِرُونَ - اَوَلَا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَا هُمْ يَذْكُرُونَ (التوبة: ۱۲۶،۱۲۵) پھر حضور انور نے فرمایا:۔قرآن عظیم کے شروع میں ہی سورہ بقرۃ کی ابتدا قرآن کریم کی عظمت بیان کرنے کے بعد اس بات سے ہوئی ہے کہ اس عظیم کتاب کے بعد انسان تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے۔ایک وہ جو صدق دل اور اخلاص کے ساتھ ایمان لانے والے ہیں اور خدا تعالیٰ سے ذاتی محبت کے نتیجہ میں اسلامی تعلیم کے ہر حکم پر عمل کرنے والے ہیں اور ان کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو اور وہ اس کی رضا کی جنتوں کے وارث بنیں۔ہدایت پائیں اور ایسی کامیابی ان کو ملے جس سے بڑھ کر کوئی کامیابی تصور میں نہیں آسکتی دوسرا وہ گروہ ہے جو انکار کرنے والا ہے اور