خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 133
خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۳۳ خطبہ جمعہ ۲۹ / جولائی ۱۹۷۷ء قرآن کریم کے اصول ایمانیہ ثابت محقق اور فی ذاتہ یقین کامل کے درجہ پر پہنچے ہوئے ہیں خطبہ جمعہ فرموده ۲۹ جولائی ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ریلوے کا پھاٹک بند ہو گیا تھا اس لئے کچھ دیر رکنا پڑا۔آپ کو بھی تکلیف ہوئی اور مجھے بھی آپ کی تکلیف کی وجہ سے تکلیف اٹھانی پڑی۔قرآن کریم ایک کامل کتاب ہے۔اس نے اپنے کمال کا خود اعلان کیا ہے چنانچہ ہمارے رب کریم نے فرمایا :۔اليَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة : ٤ ) علم دین کو مرتبہ کمال تک پہنچادیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے نوع انسانی پر ہر قسم کی نعمتوں کے دروازے کھول دیئے ہیں لیکن ان نعمتوں سے حصہ پانے والے امت محمدیہ کے ایمان دار لوگ ہیں۔ہر انسان ان نعمتوں سے خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے اور قرآنی تعلیم پر عمل پیرا ہوکر ہی حصہ پاسکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے:۔" ( قرآن ) اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کا تاج لا زوال اپنے سر پر رکھتا ہے اور