خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 75 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 75

خطبات ناصر جلد ششم ۷۵ خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۷۵ء اسی طرح ۵ / جنوری ۱۹۴۹ء کو اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ پر جو فیصلہ ہوا اور جسے دونوں حکومتوں نے تسلیم کیا ، اس کی شق نمبر ایتھی۔" The question of the accession of the state of Jammu and Kashmir to India or Pakistan will be decided through the democratic method of a free and impartial plebiscite۔' گویا اس قرار داد میں پھر یہ کہا گیا کہ دونوں حکومتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر کے ہندوستان یا پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ آزاد اور غیر جانبدار رائے شماری کے ذریعہ ہوگا۔اس طرح گویا کشمیر کی قسمت اور اس کے مستقبل کا فیصلہ رائے شماری کے ساتھ وابستہ کر دیا گیا۔پھر ۲۱ فروری ۱۹۵۱ء کو سلامتی کونسل نے ایک اور قرار داد پاس کی جس میں یہ کہا گیا تھا: " Observing that the Govrnments of India and Pakistan have accepted the provisions of the United Nations and India for Commission Pakistan resolution of 13August 1948 and 5January 1949 and of the security council resolution of 14March 1950۔" کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل اور اس کی قسمت کا فیصلہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعہ کیا جائے گا۔پس پہلے اس فتنہ کو پیدا کرنے کے لئے گورداسپور کا ضلع جہاں مسلمانوں کی اکثریت تھی بھارت کو دے دیا گیا پھر جہاں تک ہمیں علم ہے انگریز ہی کی شہ پر اور اُن ہی کے سہارے ہندوستان نے کشمیر میں فوجیں بھیج دیں چنانچہ جب ہندوستانی فوجوں کی نقل وحرکت شروع ہوئی تو اُس وقت پاکستان کے لئے بہت سی دشواریاں تھیں۔اُس وقت پاکستان کی فوج بھی پوری واپس نہیں آئی ہوئی تھی۔ہتھیاروں میں پاکستان کا جو حصہ تھا ، وہ بھی نہیں ملا تھا۔بہر حال اہل پاکستان