خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 51 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 51

خطبات ناصر جلد ششم ۵۱ خطبه جمعه ۱۴ فروری ۱۹۷۵ء جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ ایک زندہ جماعت ہے خطبه جمعه فرموده ۱۴ فروری ۱۹۷۵ ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جماعتی نظام کے مالی سال کے ساڑھے نو ماہ گذر چکے ہیں اور اڑھائی ماہ کے قریب باقی رہ گئے ہیں چونکہ گزرے ہوئے مہینوں میں جماعت کی توجہ بہت سے ایسے کاموں کی طرف مبذول رہی ہے جو معمول کے مطابق نہیں تھے ، اس لئے جو مالی قربانی معمول کے مطابق ہوتی ہے یعنی صدر انجمن احمدیہ کے بجٹ کی ادائیگی اس کی طرف پوری توجہ نہیں دی جاسکی۔جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ ایک زندہ جماعت ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر مخلص احمدی سلسلہ احمدیہ کی جو آمد ہے، اس کے متعلق بھی اور خرچ کے متعلق بھی دلچسپی لیتا ہے اور اس کے متعلق سوچتا ہے اور سلسلہ کے اموال پر نگاہ رکھتا اور اُن کا محاسبہ کرتا ہے اور اُسے جہاں کہیں بھی کوئی خامی نظر آئے تو خلیفہ وقت کو اس کی اطلاع بھی دیتا ہے۔صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ جماعت احمدیہ کے نمائندے مجلس شوریٰ میں غور کے بعد پاس کرتے ہیں۔وہ خرچ کی مدیں قائم کرتے اور اُن کے متعلق رقمیں تجویز کرتے ہیں۔جہاں تک خرچ کا سوال ہے وہ تو بندھ جاتا ہے مثلاً نظارت اصلاح وارشاد ہے اس میں اتنے مبلغ اور معلم