خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 45 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 45

خطبات ناصر جلد ششم ۴۵ خطبہ جمعہ ۷ رفروری ۱۹۷۵ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ جو بڑی دولت ہم نے پائی وہ یقین کی دولت ہے خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ رفروری ۱۹۷۵ء بمقام کوٹھی صاحبزادہ مرز امنیر احمد صاحب۔جہلم تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک مختصر سا اقتباس پڑھوں گا۔آپ فرماتے ہیں:۔گناہ یقین پر غالب نہیں ہوسکتا۔۔۔۔اور یقین کی دیوار میں آسمان تک ہیں۔شیطان اُن پر چڑھ نہیں سکتا۔ہر ایک جو پاک ہوا وہ یقین سے پاک ہوا۔یقین دُکھ اُٹھانے کی قوت دیتا ہے یہاں تک کہ ایک بادشاہ کو تخت سے اُتارتا ہے اور فقیری جامہ پہناتا ہے۔یقین ہر ایک دُکھ کو سہل کر دیتا ہے یقین خدا کو دکھاتا ہے اور ہر ایک کفارہ جھوٹا ہے اور ہر ایک فدیہ باطل ہے اور ہر ایک پاکیزگی یقین کی راہ سے آتی ہے۔وہ چیز جو گناہ سے چھڑاتی اور خدا تک پہنچاتی اور فرشتوں سے بھی صدق اور ثبات میں آگے بڑھا دیتی ہے وہ یقین ہے۔ہر ایک مذہب جو یقین کا سامان پیش نہیں کرتا وہ جھوٹا ہے۔“ گذشتہ عرصہ میں بہت سے مہینے ایسے گزرے جو بڑی پریشانیوں کے مہینے تھے اور فساد کے مہینے تھے اور ظلم سہنے کے مہینے تھے اور ظلم کو برداشت کے ساتھ اور مسکراتے چہروں کے ساتھ