خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 614
خطبات ناصر جلد ششم ۶۱۴ خطبہ جمعہ ۳/دسمبر ۱۹۷۶ء کمروں کا علیحدہ انتظام ہوتا ہے اور کچھ ہماری اجتماعی قیام گاہیں ہیں مردوں کی علیحدہ اور مستورات کی علیحدہ۔لیکن اس میں بھی ہمیں اس وقت تک وہ سہولت میسر نہیں جو پہلے ہوا کرتی تھی۔کچھ عمارتیں بیر کس کے نام سے بنی ہیں۔میرا خیال تھا کہ ہر ضلع اپنے ٹھہرنے کے لئے جگہیں بنا دے تاہم اتنی جلدی تو ساری عمارتیں نہیں بن سکتی تھیں۔کچھ بنی ہیں اور کچھ آئندہ سالوں میں بنیں گی لیکن یہ الہام تو ہمارے کان میں گونجتا رہے گا کہ وَشِعُ مَكَانَكَ ہر سال جب ہم بہت سی نئی اکاموڈیشن (Accomodation) بہت سی نئی تعمیرات کرنے کے بعد اپنے رب سے یہ کہیں گے کہ اے خدا! اپنی طاقت کے مطابق ہم نے کچھ اور بنادیا تو اس کے فرشتے ہمیں کہیں گے کہ ٹھیک ہے تم نے کچھ اور بنا دیا تمہیں خدا جزا دے گا۔تمہیں اس کا ثواب ملے گا لیکن یہ کافی نہیں بنایا۔وسیع مكانك اس میں اور زیادتی کرو۔پھر اگلا سال آئے گا پھر اگلا سال، یہی ہوتا آیا یہی ہوتا رہے گا۔دنیا اپنے راستہ پر چل رہی ہے اور الہی تد بیرا اپنی راہ پر جماعت احمدیہ کو آگے ہی آگے بڑھائے لئے چلی جارہی ہے۔ہوگا وہی جو خدا چاہتا ہے اور جو ہو گا وہ خیر و برکت کا موجب ہوگا کیونکہ خدا اس زمانہ میں یہی چاہتا ہے کہ اسلام نوع انسانی کے دل جیتے ، اللہ کا پیار اور محبت انسان کے دل میں پیدا ہو، جماعت احمدیہ کے دل میں ہمیشہ خیر خواہی کے جذبات رہیں اور ہر یک انسان سے ہمدردی کا نظارہ دنیا دیکھے جو کہ احمدیت سے باہر نظر نہیں آسکتا اور سارے کے سارے انسان دنیا کے ہر ملک اور ہر خطہ میں بسنے والے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے زیادہ سے زیادہ وارث ہوں۔یہی ہو گا لیکن جو کچھ ہم نے کرنا ہے اور جو کچھ ہمیں کرنے کو کہا گیا ہے وہ تو ہم نے ہی کرنا ہے اور ہم نے یہ کرنا ہے کہ ہم نے خدا کی باتیں سننی ہیں اور اللہ کی باتیں اور اس کے ارشادات یا در رکھنے ہیں اور یہ کوشش کرنی ہے کہ ہم ان کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں اور خدا کی صفات کا رنگ جس کو کہ صِبْغَةُ الله کہا گیا ہے اپنے اخلاق پر اور اپنے اعمال پر چڑھائیں اور دنیا کے لئے ایک نمونہ بنیں۔ایک شاہراہ ہے جس پر خدا تعالیٰ نے ہمیں انگلی پکڑ کر کھڑا کیا اور انگلی پکڑ کر چلا یا اور آگے سے آگے چلاتا چلا جارہا ہے۔دنیا ایک اور طرف جا رہی ہے لیکن چھوٹا چکر کاٹ کر یا بڑا چکر کاٹ کر یہ تو میں کہہ نہیں سکتا لیکن بہر حال اسے اسی طرف آنا پڑے گا۔آج کی