خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 611 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 611

خطبات ناصر جلد ششم ۶۱۱ خطبہ جمعہ ۳/ دسمبر ۱۹۷۶ء احباب ہر سال جلسہ سالانہ پر جذ بہ عشق کے ماتحت اپنے رب کے جلوے دیکھنے کھنچے چلے آتے ہیں خطبه جمعه فرموده ۳ / دسمبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی:۔وَقَالَ اللهُ لا تَتَّخِذُوا الْهَيْنِ اثْنَيْنِ : إِنَّمَا هُوَ اللَّهُ وَاحِدٌ ۚ فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ - وَلَهُ ج مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ لَهُ الدِّينُ وَاصِبًا أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَتَّقُونَ۔(النحل: ۵۳،۵۲) اس کے بعد فرمایا:۔طبیعت ابھی تک کمزور چلی آرہی ہے اس لئے میں مختصراً بعض باتیں اس وقت دوستوں سے کہوں گا۔جو دو آیات میں نے ابھی تلاوت کی ہیں ان میں جو مضمون بیان ہوا ہے وہ ایک تو یہ ہے کہ اللہ ہی معبود برحق ہے اور وہی اس قابل ہے اور اس بات کا سزاوار ہے کہ ہم اس کی خشیت اپنے دل میں پیدا کریں اور زمین و آسمان کی ہر چیز اس کی ملکیت ، اس کی حکومت کے نیچے اور اس کا کہا ماننے والی ہے اور اس کا حکم ہر چیز پر چلنے والا ہے۔اس لئے عقلمند انسان کو چاہیے کہ اس نکتہ کو سمجھے اور اطاعت جو کہ اس کا حق ہے وہ اسے ادا کرے اور سوائے اس کے کسی اور کی اطاعت کا جوا اپنی گردن پر نہ رکھے اور دوسرے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تم اللہ کے سواکسی اور کو اپنے بچاؤ کا ذریعہ بناؤ گے؟ جو مشکلات اور جو پریشانیاں پیش آئیں ان کو دور کرنے کے لئے سوائے اللہ کے