خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 591
خطبات ناصر جلد ششم ۵۹۱ خطبہ جمعہ ۵ /نومبر ۱۹۷۶ء جلسہ کے انتظامات بڑی وسعت رکھتے ہیں ان کے لئے بڑی تیاری کرنی پڑتی ہے خطبه جمعه فرموده ۵ نومبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔الفضل میں یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ بعض مجبوریوں کی وجہ سے جلسہ سالانہ کی تاریخوں کو بدلنا پڑا ہے اور اس سال کا جلسہ سالانہ جس کی تقریروں کے دن ۲۶۔۲۷۔۲۸ دسمبر تھے ان کی بجائے ۱۰۔۱۱۔۱۲ دسمبر مقرر ہوئے ہیں۔جلسہ کے جو انتظامات ہیں وہ اپنے اندر بڑی وسعت رکھتے ہیں اور ان کے لئے بڑی تیاری کرنی پڑتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم سے جلسہ پر آنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔الحمد للہ۔جہاں تک تیاری کا سوال ہے جن دوستوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے میں دعا کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو اپنے وقت پر نباہنے کی کوشش کریں گے اور اللہ تعالیٰ انہیں اس میں کامیابی عطا فرمائے گا۔جہاں تک اس محدود حلقہ منتظمین کے علاوہ جماعت کا تعلق ہے اور جماعت کے تعاون کا تعلق ہے ان منتظمین۔اس کے متعلق میں بعض باتیں اس وقت دوستوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ جن حالات میں سے ہم چند سال سے گذر رہے ہیں ان کے نتیجہ میں