خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 583
خطبات ناصر جلد ششم ۵۸۳ خطبہ جمعہ ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۶ء وہ حسین تعلیم جو قرآن عظیم کی شکل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ نوع انسانی کو دی گئی تھی کچھ خوش بخت تھے جن کے لئے اس کے ذریعہ حسنی اور کامیابی اور خوشحال زندگی کے سامان پیدا ہوئے اور کچھ کے لئے نہ ہوئے۔انسان کو دکھوں سے نجات دلانے کے لئے ایک جد و جہد ایک تگ و دو، ایک عظیم مجاہدہ چودہ سو سال سے شروع ہے۔اسلام کسی کو زبردستی مسلمان نہیں بنا تا اسلام درد کو دور کر کے، پریشانیوں کو مٹا کر جسمانی اور روحانی سرور پیدا کر کے لوگوں کے دل جیتا اور انہیں اپنی طرف لے کر آتا ہے جیسا کہ بتایا گیا تھا کہ نوع انسانی چودہ سوسال تک رہنے کے بعد اور سرگرداں پھرنے کے بعد آخری زمانہ میں اسلامی تعلیم کی طرف آئے گی اور اس کے حسن کو پہچانے گی اور اس کے سرور سے سرور حاصل کرے گی اور اس کی لذتوں میں اپنی خوشیاں پائے گی جیسا کہ یہ پیشگوئی کی گئی تھی اس کے مطابق اب نوع انسانی کو اسلامی تعلیم کی طرف لانے کا زمانہ آ گیا ہے اور یہ ذمہ داری کہ اسلام کے حسن کا تعارف نوع انسانی سے کروایا جائے جماعت احمدیہ پر ڈالی گئی ہے جنہوں نے کہ مہدی علیہ السلام پر ایمان لانے کی توفیق پائی۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے علمی لحاظ سے ہمارے خزانوں کو بھر دیا ہے اور اعتقادی لحاظ سے کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ مسئلہ تو ہے مگر اس کے سلجھانے کے لئے کوئی تعلیم ہمارے پاس نہیں ہے۔حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی چھوٹی اور بڑی قریباً ۸۰ ۸۲ کتب میں قرآن کریم کی تفسیر اس رنگ میں کی ہے کہ یا تو بعض مسائل کو کھول کر حل کر دیا یا بعض مسائل کو حل کرنے کے سامان پیدا کر دیئے اور ایک بیج آپ کی اس تفسیر قرآنی کے اندر پایا جاتا ہے جس کو آنے والوں نے سمجھا اور بیان کیا اور آنے والے قیامت تک سمجھتے رہیں گے اور بیان کرتے رہیں گے لیکن اس تفسیر قرانی کو جس کی آج نوع انسان کو ضرورت ہے نوع انسان تک پہنچانا ہمارا کام ہے۔یہ ہمارا کام ہے اور ہمارا کام رہے گا۔اس وقت کام کی ایک ابتدا ہے۔پھر ہر کام اپنی جوانی میں آتا اور پھر اپنے عروج کو پہنچتا ہے۔جہاں تک علم کا سوال تھا جہاں تک ضرورت کے لحاظ سے تفسیر قرآنی کا سوال تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے خزانوں کو بھر دیا۔اس کے بعد ان کو پھیلانے کا کام شروع ہوا۔ذکر کے ماتحت -