خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 541 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 541

خطبات ناصر جلد ششم ۵۴۱ خطبه جمعه ۲۰ /اگست ۱۹۷۶ء حقیقی مسجد ایک نشان اور عظیم الشان پیغام کی حامل ہوتی ہے خطبه جمعه فرموده ۲۰ راگست بمقام مسجد ناصر گوٹن برگ۔سویڈن ( خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔یہ ہماری زندگی کا نہایت خوشکن اور پُر مسرت موقع ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اللہ کے نام کی عظمت بلند کرنے کی غرض سے سویڈن میں پہلی مسجد تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے تا کہ ہم یہاں سے یہ اعلان کر سکیں کہ ہر شخص اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل پیرا ہو کر اس کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرسکتا ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا مسجد خدا کا گھر ہے اور وہی اس کا مالک ہے اس کی ملکیت بجز اس کے اور کسی کو حاصل نہیں ہم ( جنہیں خدا تعالیٰ نے یہ مسجد تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے ) اس مسجد کے صرف کسٹوڈین یعنی اس کی حفاظت کے ذمہ دار اور اس کے نگران ہیں۔اس حقیقت کے پیش نظر کہ مسجد خدا کا گھر ہے اور وہی اس کا مالک ہے اس کے دروازے ہر اس شخص کے لئے کھلے ہیں جو خدائے واحد کی عبادت کرنا چاہیے اسی لئے تمام موحدین ہماری تعمیر کردہ دوسری مساجد کی طرح اس مسجد میں اگر چاہیں تو اپنے طریق کے مطابق خدائے واحد کی عبادت کر سکتے ہیں ان