خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 461
خطبات ناصر جلد ششم ۴۶۱ خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۷۶ء اللہ تعالیٰ نے اپنے تحرب کی راہیں معین کر دی ہیں انہیں اختیار کر کے ہی الہی قرب ورضا کا مقام حاصل کیا جا سکتا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۱ رمئی ۱۹۷۶ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - (المائدة : ٣٦) اس کے بعد فرمایا :۔اس دنیا میں ہر انسان فلاح اور کامیابی کی خواہش اور تمنا رکھتا ہے لیکن ہر انسان فلاح اور کامیابی کو حاصل نہیں کیا کرتا اور نہ ہر انسان کو ان راہوں کا علم ہوتا ہے یا اپنے طور پر ہو سکتا ہے جو را ہیں کہ کامیابی کی طرف لے جانے والی اور ناکامیوں کے دروازے بند کرنے والی ہیں۔مثلاً بہت سے لوگ بددیانتی اور کرپشن (Corruption) کے ذریعہ سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، بہت سے لوگ جھوٹ بول کر اپنے مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، بہت سے لوگ مال حرام کے ذریعہ کا میابیاں پانا چاہتے ہیں۔اسی طرح بیبیوں ایسی مثالیں دی جا سکتی ہیں کہ انسان راہِ (مستقیم ) سے بھٹک جاتا ہے اور ان راہوں کو اختیار کرنے لگتا ہے جو کامیابی کی طرف نہیں لے جاتیں بلکہ